اردو
Saturday 27th of April 2024
0
نفر 0

کویت میں شہداء کی تدفین، ۸ جنازے نجف اشرف منتقل

کویت میں مسجد امام صادق(ع) کے شہدا کی تدفین کی رسومات میں شیعہ و سنی مسلمانوں پر مشتمل ہزاروں افراد موجود تھے- تدفین کی رسومات میں امیر کویت کے نمائندوں، پارلیمانی اراکین اور کویت میں ایران کے سفیر نے بھی شرکت کی- جلوس جنازہ میں شریک مسلمانوں نے اللہ اکبر اور لبیک یاحسی
کویت میں شہداء کی تدفین، ۸ جنازے نجف اشرف منتقل

کویت میں مسجد امام صادق(ع) کے شہدا کی تدفین کی رسومات میں شیعہ و سنی مسلمانوں پر مشتمل ہزاروں افراد موجود تھے- تدفین کی رسومات میں امیر کویت کے نمائندوں، پارلیمانی اراکین اور کویت میں ایران کے سفیر نے بھی شرکت کی- جلوس جنازہ میں شریک مسلمانوں نے اللہ اکبر اور لبیک یاحسین کے فلک شگاف نعرے لگائے-

اطلاعات کے مطابق شہید ہونے والے چھبیس افراد میں سے ۸ کے جنازے نجف اشرف میں تدفین کے لیے عراق روانہ کر دئیے ہیں جن میں سات جنازے کویتیوں کے ہیں جبکہ ایک عراقی ہے۔

واضح رہے کہ کویت میں جمعے کے روز مسجد امام صادق(ع) میں نماز جمعہ کے دوران ایک تکفیری دہشت گرد نے خودکش بم دھماکہ کردیا تھا جس میں درجنوں روزہ دار نمازی شہید اور دو سو سے زائد دیگر زخمی ہو گئے تھے- شہید ہونے والوں میں تین ایرانی اور ایک پاکستانی شہری بھی شامل ہیں- اس دہشت گردانہ بم دھماکے کی ذمہ داری داعش تکفیری دہشت گرد گروہ نے قبول کی ہے- اس دہشت گردانہ بم دھماکے کے بعد کویت کی حکومت نے ہنگامی اجلاس تشکیل دیا اور ہفتے کے روز عام سوگ کا اعلان کیا تھا- ایران کے صدر جمہوریہ نے امیر کویت کو تعزیتی پیغام بھیجا جبکہ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی اپنے کویتی ہم منصب سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے اس ہولناک دہشت گردانہ واقعے کی شدید مذمت کی اور کویت کی حکومت اور قوم سے ہمدردی کا اظہار کیا- کویت میں ایران کے سفیر نے بھی ہسپتالوں میں جاکر اس دہشت گردانہ واقعے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حزب اللہ کا تعزیتی پیغام؛ لبنان میں تین روز عمومی ...
گينيا؛ مسلمانوں كی جانب سے خطے میں ترويج اسلام كے ...
افغانستان؛ صوبہ ارزگان میں طالبان کا پولیس ...
غزہ میں امام خمینی (رہ) امداد کمیٹی کی جانب سے ...
خطرہ حرم اور حجاب سے ہے
حقیقی عشق کے مناظر، کربلا کے راستے میں
کُرد مسلمان پیشمرگہ کے شہدا کو رہبر انقلاب ...
یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...

 
user comment