اردو
Sunday 25th of August 2024
0
نفر 0

یمن میں سعودی عرب کے تازہ حملے، پچاسی افراد شہید اور زخمی

لبنان کے المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے پیر کی رات کو صوبے عمران پر بمباری کی جس کے نتیجے میں یمن کے پینتیس نہتے شہری شہید اور پچاس زخمی ہو گئے- یمن کے مقامی ذرائع نے خبر دی ہے کہ یمن ک
یمن میں سعودی عرب کے تازہ حملے، پچاسی افراد شہید اور زخمی

لبنان کے المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے پیر کی رات کو صوبے عمران پر بمباری کی جس کے نتیجے میں یمن کے پینتیس نہتے شہری شہید اور پچاس زخمی ہو گئے- یمن کے مقامی ذرائع نے خبر دی ہے کہ یمن کے بے گناہ افراد سعودی حکومت کے جنگی طیاروں کے حملے سے بچنے کے لئے اسکولوں اور متروک عمارتوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں- پیر کی صبح کو عدن اور لحج صوبوں پر سعودی جنگی طیاروں کی بمباری اور ساتھ ہی لحج میں مسلح جھڑپوں کے نتیجے میں بھی اکتالیس شہری شہید ہو گئے تھے- دوسری جانب یمن کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ فوج اور عوامی تحریک انصاراللہ سے وابستہ عوامی دستوں نے یمن پر جاری سعودی حملوں کے جواب میں پیر کی رات کو سات کٹیوشا میزائل، نجران میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر گرائے ہیں - یمنی فورسز نے بارہا کہا ہے کہ وہ اسی وقت سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانا بند کریں گے جب سعودی عرب یمن کے بے گناہ اور نہتے عوام پر اپنے حملے بند کر دے گا-


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

بعثیوں سے متعلق ٹی وی چینل میں مرجعیت کی توہین
مراكش كی جانب سے اسلام ہراسی كا مقابلہ كرنے كا ...
اسلامك يونيورسٹی ملائشياء؛ اسلامی خطی نسخوں كے ...
پاكستان كی ميزبانی میں بين الاقوامی اسلامی ...
جناب خدیجہ(س) کے یوم وفات پر علامہ ناصر عباس جعفری ...
داعش کا سرغنہ البغدادی موصل چھوڑ کر نکل گیا
صیہونی فوجيوں كا مسجد الاقصی كے نمازيوں پر حملہ
برطانوی اسكولوں میں اسلامی تاريخ كے اسباق كو ...
سعودی عرب میں امریکی دھشتگرد کو سترہ سال قید کی ...
علامہ سید ساجد علی نقوی: پروفیسر خادم حسین لغاری ...

 
user comment