اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق میں دھشتگرد ٹولے داعش کے ہاتھوں شہید ہونے والے حجۃ الاسلام سید محمد موسوی ناجی کا جلوس جنازہ گزشتہ روز قم میں نکالا گیا۔
جلوس جناز قم میں واقع مسجد امام حسن عسکری علیہ السلام سے حرم مطہر کی جانب نکالا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد، آل سعود مردہ باد اور شہادت ہماری پہچان ہے کے نعرے لگائے۔
سید محمد موسوی ناجی کے جنازے پر حرم مطہر میں مجلس خبرگان کے رکن آیت اللہ کعبی نے نماز ادا کی جس کے بعد گلزار شہداء میں انہیں دفن کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ حجۃ الاسلام سید محمد موسوی ناجی عراق کے صوبہ صلاح الدین کے علاقے بیجی میں داعش کے خلاف جاری جنگ میں شہید ہوئے۔ آپ آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے فتوائے جہاد کے بعد جامعۃ المصطفیٰ کی جانب سے میدان جنگ میں تبلیغ کی خاطر روانہ ہوئے اورعراق کی سپاہ بدر کے ساتھ مل کر مصروف پیکار رہے۔
عراق میں دھشتگرد ٹولے داعش کے ہاتھوں شہید ہونے والے حجۃ الاسلام سید محمد موسوی ناجی کا جلوس جنازہ گزشتہ روز قم میں نکالا گیا۔
عراق میں دھشتگرد ٹولے داعش کے ہاتھوں شہید ہونے والے حجۃ الاسلام سید محمد موسوی ناجی کا جلوس جنازہ گزشتہ روز قم میں نکالا گیا۔
source : abna