اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ شام میں دھشتگردوں کے ظلم سے بھاگ کر یورپین ممالک میں پناہ لینے والے تارکین وطن کو کئی جگہوں پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
کُردی میڈیا نے ایک ایسا ویڈیو کلیپ شائع کیا ہے جس میں شامی پناہ گزینوں کو ہنگری کی سرحد پر زد و کوب کیا جاتا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ہنگری کی سکیورٹی پولیس غیر قانونی طور پر اپنی سرحد سے داخل ہونے پر شامی تارکین وطن پر سختی سے کاروائی کرتی ہے اور مار پیٹ کے علاوہ ٹیئر گیس ان پر پھینکتی ہے تاکہ پناہ گزینوں کو ملک میں داخل ہونے سے روک سکیں۔
شامی مہاجرین کے بچے اور عورتیں انتہائی رنج و الم کے ساتھ ہنگری کے سکیورٹی اہلکاروں کو بد دعا دیتی اور گریہ کرتی ہیں۔
واضھ رہے کہ جرمنی کی طرف سے شامی اور عراقی پناہ گزینوں کی دروازے کھول دئے کے اعلان کے بعد شامیوں کی کثیر تعداد ہنگری کی سرحد سے ہوتے ہوئے جرمنی پہنچ رہی ہے لیکن ہنگری انہیں اپنے ملک سے گزرنے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔