افغانستان کے صوبہ فاریاب کے ڈپٹی گورنر عبدالستار بارز نے بتایا کہ ہے کہ صوبے کے مرکزی شہر میمنہ میں سیکورٹی فورس کے ساتھ ہونے والی ایک جھڑپ میں طالبان کا خود ساختہ صوبائی گورنر مولوی حب
افغانستان کے صوبہ فاریاب کے ڈپٹی گورنر عبدالستار بارز نے بتایا کہ ہے کہ صوبے کے مرکزی شہر میمنہ میں سیکورٹی فورس کے ساتھ ہونے والی ایک جھڑپ میں طالبان کا خود ساختہ صوبائی گورنر مولوی حبیب اللہ ہلاک ہوگیا ہے۔ یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب گزشتہ شب طالبان کے ایک گروہ نے چار جانب سے صوبہ فاریاب کے صدر مقام میمنہ پر اچانک حملہ کردیا۔ افغان فوج کی شدید مزاحمت کے بعد طالبان کو اس علاقے سے پسپائی اختیار کرنا پڑی۔ اس سے قبل افغان ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا تھا کہ اس حملے میں طالبان کا پاکستانی سرغنہ شیخ ولی بھی ہلاک ہوگیا ہے۔ تاحال طالبان کی جانب سے اس خبر پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ دوسری جانب افغان فوج نے اعلان کیا کہ صوبہ قندوز کے صدر مقام قندوز کو طالبان کے وجود سے مکمل پاک کردیا ہے۔
source : abna24