اردو
Thursday 18th of July 2024
0
نفر 0

مصائب اور مشکلات سے چھٹکارا پانے کیلئے امام حسين (ع) کی دعا

مصائب اور مشکلات سے چھٹکارا پانے کیلئے امام حسين(ع) کی دعا اے سختی اور مشکل میں کام آنے والے ، اے مشکل وقت میں فریاد رسی کرنے والے! اپنی ہمیشہ بیدار نگاہوں سے میری حفاظت فرما اور مجھے حملوں سے محفوظ اپنی پناہ گاہ میں پناہ دے۔ ایک اور روایت میں یوں ہے: اے سختی کے وقت
مصائب اور مشکلات سے چھٹکارا پانے کیلئے امام حسين (ع) کی دعا

مصائب اور مشکلات سے چھٹکارا پانے کیلئے امام حسين(ع) کی دعا

اے سختی اور مشکل میں کام آنے والے ، اے مشکل وقت میں فریاد رسی کرنے والے! اپنی ہمیشہ بیدار نگاہوں سے میری حفاظت فرما اور مجھے حملوں سے محفوظ اپنی پناہ گاہ میں پناہ دے۔

ایک اور روایت میں یوں ہے:

اے سختی کے وقت میرے کام آنے والے اور سختی کے وقت فریاد رسی کرنے والے! اپنی ہمیشہ بیدار نگاہوں سے میری حفاظت فرما اور مجھے حملوں سے محفوظ اپنی پناہ گاہ عطا فرما۔ مجھ پر اپنی قدرتِ کاملہ سے رحمت برسا۔ میں کیسے ہلاک ہو سکتا ہوں جبکہ میری اُمیدیں تجھ سے وابستہ ہیں۔

پروردگار! تو سب سے بڑا ہے۔ عزت دار اور قدرت والا ہے۔ لہٰذا جس جس سے مجھے خوف ہے، ڈر ہے، اُنہیں نابود فرما اور مجھے اُن کے شر سے محفوظ فرما۔ تحقیق تو ہرچیز پر قادر ہے۔(بحار۴۷:۱۷۵،اعلام الوری:۲۷۸)

غموں اور پریشانیوں سے نجات کیلئے امام حسين(ع) کی دعا

اے پروردگار! میں سوال کرتا ہوں کہ اپنی آیات اور عرشِ بریں کے مکینوں کے صدقے، اپنی زمینوں اور آسمانوں کے مکینوں کے صدقے، اپنے نبیوں اور رسولوں کے صدقے میری دعا قبول فرما۔ ایک مشکل کام میرے دامن گیر ہے، لہٰذا تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ محمد و آلِ محمد پر درود بھیج اور مجھے اس مشکل سے نجات عطا فرما اور میری مشکل کو آسانی میں بدل دے۔(کمال الدین۱:۲۶۵)


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

ولایت علی ع قرآن کریم میں
قاتلان حسین(ع) کا مذہب
''عاشورا ''وجود میں آنے کے اسباب
فاطمہ علیھا السلام ،عالم ہستي کا درخشاں ستارہ
عزم راسخ اور سعی مستقل
نبی (ص) کی ذات محور اتحاد
امام رضاعلیہ السلام اور ولایت عہدی كامنصب
امام زمانہ سے منسوب جزیرہ برمودا ٹرائنگل
کیا عباس بن عبدالمطلب اور ان کے فرزند شیعوں کے ...
حسنین کے فضائل صحیحین کی روشنی میں

 
user comment