اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائیجیریا حکومت نے گزشتہ روز اس ملک کی ریاست کاڈونا کے شہر زاریا میں اسلامی تحریک کے شہداء کی قبروں پر ہل چلا دی۔
نائیجیریا فوج کی جانب سے اس ملک کے شیعوں پر کئے گئے حملے اور سینکڑوں شیعوں کے قتل عام نیز امام بارگاہ بقیۃ اللہ کے انہدام کئے جانے کو ابھی چند روز نہیں گزرے کہ اس ملک کی حکومت نے ایک مرتبہ پھر شیعوں کے احساسات کو مجروح کرتے ہوئے اس قبرستان کو خراب کر دیا جس میں اسلامی تحریک کے شہدا مدفون تھے۔
چشم دید گواہوں کے مطابق قبرستان پر کئے گئے اس حملے میں ۶۰ قبروں سے زیادہ قبریں نابود ہو گئی ہیں۔
موصولہ تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ قبرستان کو مکمل طور پر نابود کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ قبرستان جو دار الرحمہ کے نام سے معروف ہے زاریا شہر کے علاقے ’’دمبو‘‘ میں واقع ہے۔
نائیجیریا حکومت نے گزشتہ روز اس ملک کی ریاست کاڈونا کے شہر زاریا میں اسلامی تحریک کے شہداء کی قبروں پر ہل چلا دی۔ اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائیجیریا حکومت نے گزشتہ روز اس ملک کی ریاست کاڈونا کے شہر زاریا میں اسلامی تحریک کے شہداء کی قبروں پر ہل چلا دی۔
نائیجیریا حکومت نے گزشتہ روز اس ملک کی ریاست کاڈونا کے شہر زاریا میں اسلامی تحریک کے شہداء کی قبروں پر ہل چلا دی۔
source : abna24