اردو
Sunday 19th of May 2024
0
نفر 0

رہبر انقلاب اسلامی‬‌ نے دیا امریکی فوجیوں کو گرفتار کرنے والے سپاہ پاسداران کے کمانڈروں کو فتح کا میڈل

قائد انقلاب اسلامی‬‎ نے ایران کی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے امریکی بحریہ کے فوجیوں کو گرفتار کرنے والے پاسداران انقلاب اسلامی کے نیوی کمانڈروں کو فتح میڈل سے نوازا ہے۔ اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک تقریب میں سپاہ پا
رہبر انقلاب اسلامی‬‌ نے دیا امریکی فوجیوں کو گرفتار کرنے والے سپاہ پاسداران کے کمانڈروں کو فتح کا میڈل
قائد انقلاب اسلامی‬‎ نے ایران کی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے امریکی بحریہ کے فوجیوں کو گرفتار کرنے والے پاسداران انقلاب اسلامی کے نیوی کمانڈروں کو فتح میڈل سے نوازا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک تقریب میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی فدوی اور چار دیگر افسران کو اپنے ہاتھوں سے ملک کا اہم ترین فوجی ایوارڈ، فتح میڈل عطا کیا۔ ایران کی مسلح افواج نے غیر قانونی طور پر ملک کی سمندری حدود میں داخل ہونے والےامریکی بحریہ کے فوجیوں کی گرفتاری کے آپریشن میں حصہ لینے والے دیگر افسران اور فوجیوں کو بھی ترقی دینے کی درخواست کی جسے رہبر انقلاب اسلامی نے منظور کر لیا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے جوان رواں ماہ کی بارہ تاریخ کو غیر قانونی طور پر ایران کی سمندری حدود میں داخل ہونے والی امریکی جنگی کشتیوں کو روک کر ان میں سوار دس امریکی فوجیوں کو گرفتار کر کے قریبی جزیرے فارسی لے آئے تھے۔ بعد ازا ں امریکی فوجیوں کے معافی مانگنے اور یہ ثابت ہو جانے کے بعد کہ امریکی بحریہ کی جنگی کشتیاں غلطی سے ایران کی سمندری حدود میں داخل ہوگئی تھیں امریکی میرین فوجیوں کو رہا کر دیا گیا تھا۔

ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اس اقدام کو بروقت، دلیرانہ اور ایمان پر استوار قرار دیا تھا۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فرانس میں تين مسجدوں كی بے حرمتی
وہابی مفتی کی جانب سے امام زمانہ(عج) کی اہانت
اسلامی تعاون تنظيم كی طرف سے عيسائيوں كے مقدس ...
افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا کے عوام نے ...
ہندوستان؛ کشمیر میں گائے کے گوشت پر پابندی کے ...
داعش نے چار عراقیوں کو زندہ زندہ جلا دیا
سانحہ شکار پور: فیصل آباد، جے ایس او طالبات کی ...
ہالینڈ کے فوجی کینٹ میں پہلی مسجد کی تعمیر
نوجوان دانشوروں، سائنسدانوں اور ممتاز طلبہ کی ...
مصر میں شيعوں كے پہلے اخبار كی اشاعت

 
user comment