اردو
Wednesday 24th of July 2024
0
نفر 0

وہابی مفتی کی جانب سے امام زمانہ(عج) کی اہانت

بین الاقوامی: سعودی عرب کے وہابیوں نے اپنی شیعہ مخالف سرگرمیوں کے سلسلے میں اس مرتبہ شیعوں کے بارہویں امام حضرت مہدی(عج) کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ سعودی عرب کے وہابی عہدیدار دنیا کے مختلف ممالک بالخصوص عالم اسلام میں تشیع کے فروغ سے خوفزدہ ہیں اور وہ ہمیشہ اپنے وجود کے اثبات اور تشیع کے افکار کی نفی کی کوشش کرتے ہیں جبکہ شیعوں کی حقانیت پر بہت سی احادیث و روایات دلالت کرتی ہیں۔

اسی بنا پر اس مرتبہ سعودی عرب کے علمائے ارشد کی انجمن کے سربراہ اور مفتی کل شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے اپنی ایک تقریر کے دوران شیعوں کے دینی اعتقادات پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیعوں کا یہ عقیدہ ہے کہ امام محمد بن الحسن العسکری(عج) ان کی نظروں سے غائب ہیں اور وہ آخری زمانے میں ظہور کریں گے، محض جھوٹ اور گمراہی پر مبنی ہے۔

آل شیخ نے دعوی کیا ہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اسلام کو تسلیم نہیں کیا ہے اور دعوی کرتے ہیں کہ امام غائب ظہور کریں گے اور حالات کو صحیح کریں گے ان کے لئے حکومت قائم کریں گے لیکن یہ سب نظریات جھوٹ اور کذب محض ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمارا دین وہمی اور خیالی اشخاص سے مربوط نہیں ہے اور ہمارے دین میں ایسے اشخاص کی کوئی حقیقت بیان نہیں کی گئی ہے اور خداوند متعال نے پیغمبر اکرم(ص) اور ان کے بعد ان کے اصحاب کو بھیجا اور ہم اسی دین کے پابند ہیں۔

اس مفتی نے دعوی کیا ہے کہ شیعہ ذرائع ابلاغ نے اسلام اور مسلمانوں کے اعتقادات کو اپنی تنقید کا نشانہ بنا رکھا ہے اور وہ تہمت لگانے والے اور جھوٹے ہیں اور وہ باطل کے خواہاں ہیں اور چاہتے ہیں کہ دشمن، امت اسلام پر غلبہ پا لے اور ان کا خون بہایا جائے جب کہ ہمارے عقیدہ ہے کہ دین اسلام ایک مکمل دین ہے لہذا ان کی اور ان گمراہ افکار و نظریات کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ جب ہم امت کے طور طریقوں پر نگاہ ڈالتے ہیں تو وہ اس بات کا دعوی کرتے ہیں کہ اسلامی تعلیمات، دہشتگردی کا منبع اور ماخذ ہیں۔

لیکن امت، اسلامی روشوں اور اخلاق کی پابند ہے اور ہر قسم کی دہشتگردی اور فتنوں سے دور ہے کیونکہ دین اسلام، امت کے باہمی تعاون، صداقت، اخلاق اور متفقہ کلام پر استوار ہے اور جو بھی یہ دعوی کرتا ہے کہ اسلامی روشیں اور طور طریقے دہشتگردی اور فتنہ و فساد کا منبع اور ماخذ ہیں وہ غلط اور باطل تصور ہے۔

اس سعودی مفتی کی جانب سے مسئلہ مہدویت کے افکار کے جواب میں شیخ جلیل نے کہا ہے کہ اہل سنت کے بہت سے جدید ماخذ میں امام زمانہ(عج) کے وجود مبارک کی تاکید کی گئی ہے جن میں سے بعض ماخذ مندرجہ ذیل ہیں۔

۱۔ مسنداحمد: ابی سعید الخدری نے پیغمبر اکرم(ص) سے نقل کیا ہے کہ آپ نے فرمایا: میں تمہیں مہدی کی بشارت دیتا ہوں جو میری امت میں اٹھائیں جائیں گے۔ مسند احمد، ج۳ ص۳۷

۲۔ پیغمبر اکرم(ص) نے فرمایا: قیامت اس وقت آئے گی کہ جب زمین ظلم و ستم سے بھر چکی ہو گی پھر فرمایا: اس کے بعد میری عزت اور اہل بیت سے ایک شخص ظہور کرے گا۔ مسند احمد، ج۳ ص ۳۶۔

۳۔ عقد الدرر: عبداللہ بن عمر نے پیغمبر اکرم(ص) سے نقل کیا ہے کہ آپ نے فرمایا: آخری زمانے میں میری نسل سے ایک شخص قیام کرے گا کہ جس کا نام میرے ہمنام اور جس کی کنیت میری کنیت ہے۔ عقد الدرر

۴۔ فردوس الاخبار: حذیفہ نے پیغمبر اکرم(ص) سے نقل کیا ہے کہ آپ نے فرمایا: مہدی میری اولاد میں سے ہے۔

۵۔ عقد الدرر: حذیفہ نے پیغمبر اکرم(ص) سے نقل کیا ہے کہ آپ نے فرمایا: اگر اس دنیا کا ایک دن باقی بچ جائے تو خداوند متعال اس دن کو اتنا لمبا کرے گا تاکہ میری اولاد میں سے ایک شخص ظہور کرے۔

۶۔ تاریخ البخاری: پیغمبر اکرم(ص) کی زوجہ ام سلمہ نے رسول اللہ(ص) سے نقل کیا ہے کہ آپ نے فرمایا: مہدی حق ہیں اور وہ حضرت فاطمۃ زہراء(س) کی اولاد میں سے ہیں۔

بنابرایں اہل سنت کی کتابوں میں بہت ساری ایسی احادیث موجود ہیں جو امام زمانہ(عج) کے وجود مبارک پر دلالت کرتی ہیں اور ان روایات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ نظریہ جھوٹ نہیں ہے کیونکہ شیعہ اور سنی ماخذ اور منابع نے اس مسئلہ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

لہذا اس وہابی مفتی کو تعصب کی عینک اتار کر اور اپنے آقاؤں یہودیوں اور صہیونیوں کی غلامی کو چھوڑ کر اپنی کتابوں کا مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ حقیقت کھل کر اس کے سامنے آ جائے۔


source : http://www.shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟
قاہر كے اجلاس میں اسلامی مقدسات كی بے حرمتی كے ...
\"اسلامی مقدس مقامات، عقيدہ اور مسئلہ\" كے موضوع ...
فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...

 
user comment