اردو
Wednesday 24th of July 2024
0
نفر 0

سانحہ شکار پور: فیصل آباد، جے ایس او طالبات کی احتجاجی ریلی

سانحہ شکار پور: فیصل آباد، جے ایس او طالبات کی احتجاجی ریلی

جے ایس اور طالبات پاکستان کی مرکزی سرپرست کا کہنا تھا کہ ہم دشمن کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم مغلوب نہیں بلکہ غالب قوم ہیں، تم ہمارے مردوں کو نشانہ بناتے ہو، آوٗ دیکھو وقت کے یزید کے سامنے کنیزان زینب ؑ کبریٰ کھڑی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طلبہ و طالبات پاکستان کے زیر اہتمام بروز اتوار دن 1 بجے ضلع کونسل فیصل آباد کے سامنے امام بارگاہ کربلا معلٰی شکار پور میں ہونے والی ظلم و بربریت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ خواتین ریلی کی قیادت جے ایس او طالبات پاکستان کی مرکزی سرپرست سیدہ سدرہ نقوی اور ڈویژنل آرگنائزر فیصل آباد شجیعہ زھرا علوی نے کی۔ اس موقع پر محترمہ سیدہ سدرہ نقوی نے شکار پور میں ہونے والے عظیم سانحے پر گہرے دکھ کا اظھار کیا اور کہا کہ کتنی ماوٗں کی گودیں اجڑ رہی ہیں اور کتنی بیٹیاں یتیم ہو رہی ہیں، مگر ملت کے فرزند پھر بھی راہ خدا میں اپنی جان قربان کرنے میں خوف زدہ نہیں، آج فرزندان ملت تشیع مولا حسین ؑ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے حالت نماز میں اپنی جانون کے نذرانے پیش کر رہے ہیں تو ہم انکی بہنیں، بیٹیاں کار زینبی ادا کریں گی اور اسی لئے آج علامہ ساجد علی نقوی کے فرمان پر قوم کی بیٹیاں ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے اپنے گھروں سے نکلی ہیں۔ جے ایس اور طالبات پاکستان کی مرکزی سرپرست کا مزید کہنا تھا کہ ہم دشمن کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم مغلوب نہیں بلکہ غالب قوم ہیں، تم ہمارے مردوں کو نشانہ بناتے ہو، آوٗ دیکھو وقت کے یزید کے سامنے کنیزان زینب ؑ کبریٰ کھڑی ہیں۔ آج ہمارا احتجاج جناب زینب کبریٰ علیھا السلام کے اس مشن کے ساتھ متمسک ہے جو بعد از کربلا بی بی ؑ نے دین کی بقا کے لئے اور مظلوم کی حمایت میں شروع کیا۔ ان شھداء حق پہ ہمارا سلام ہو۔ مرکزی سرپرست جے ایس او طالبات پاکستان نے کہا کہ ہم مظلومین کے حق میں آواز اٹھانے کے لئے ہمیشہ تیار ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ پروردگار شھداء شکارپور کے ورثاء کو صبر جمیل عطا کرے۔ (آمین یا رب العالمین)

 


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟
قاہر كے اجلاس میں اسلامی مقدسات كی بے حرمتی كے ...
\"اسلامی مقدس مقامات، عقيدہ اور مسئلہ\" كے موضوع ...
فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...

 
user comment