اردو
Tuesday 26th of November 2024
0
نفر 0

میجر جنرل محمد سلیمی کی وفات پر رہبر انقلاب کا تعزیتی پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر اور رہبر انقلاب اسلامی نے ایک پیغام جاری کر کے دیندار اور فرض شناس فوجی عہدیدار میجر جنرل محمد سلیمی کی وفات کی تعزیت پیش کی ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر
میجر جنرل محمد سلیمی کی وفات پر رہبر انقلاب کا تعزیتی پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر اور رہبر انقلاب اسلامی نے ایک پیغام جاری کر کے دیندار اور فرض شناس فوجی عہدیدار میجر جنرل محمد سلیمی کی وفات کی تعزیت پیش کی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی کے اس پیغام میں آیا ہے کہ مجھے افسوس اور دکھ بھری خبر ملی ہے کہ فوجی سرگرمیوں میں میرے دیرینہ دوست اور ساتھی میجر جنرل محمد سلیمی رحمۃ اللہ علیہ طویل علالت کے بعد دار فانی سے کوچ کر گئے اور بارگاہ خداوندی میں پہنچ گئے ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے اس تعزیتی پیغام میں اس بات پر تاکید کی ہے کہ یہ دیندار اور فرض شناس فوجی عہدیدار فوج کے ان معدودے چند ساتھیوں میں سے تھے جو انقلاب کی کامیابی کے ابتدائی ہفتوں کے دوران ہی اسلامی جمہوری نظام اور انقلاب کے ساتھ فوج کے بھرپور رابطے کا ذریعہ بن گئے تھے، وہ انقلاب کی وفادار فوج کے ایک موثر رکن تھے اور انہوں نے دسیوں برس تک وزارت دفاع، مسلح افواج میں امام کے مشاورتی دفتر کے سرپرست، فوج کی کمان اور دفاع مقدس کے ابتدائی برسوں کے دوران چھاپہ مار حملوں کی مرکزی کمیٹی کے سربراہ کے عہدوں سمیت اہم اور حساس فوجی مراکز میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔

رہبر انقلاب اسلامی کے تعزیتی پیغام میں مزید آیا ہے کہ میں اپنے اس صدیق ساتھی کے قابل احترام خاندان، لواحقین اور مسلح افواج میں ان کے ساتھیوں کو ان کی وفات کی تعزیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے ان کی بلندی درجات کے لئے دعا گو ہوں


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

جنوبی سامرا میں بارودی سرنگوں کا خاتمہ
پاكستان میں اسلام نظام حيات و تعليم كے عنوان سے ...
انصار اللہ نے سعودی جنگی طیارہ مار گرایا/ نجران ...
حجت الاسلام مولانا شیخ ابراھیم زکزاکی کون ہیں؟
آل سعود حکومت کی نابودی کے اسباب، صیہونی تھنک ...
بیت المقدس کے تئیں امتِ مسلمہ کی ذمہ داری
ایران کے صوبے کردستان کے قرآنی سکولوں میں ۱۸ ہزار ...
نجف اشرف میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کا ...
یمن کے صوبہ تعز آل سعود کی پر شدید بمباری، ۱۸۰ ...
تاتارستان اور انڈونيشيا كے درميان اسلامی تعليم ...

 
user comment