اردو
Tuesday 23rd of July 2024
0
نفر 0

ابوبکر البغدادی ایک بار پھر عراق میں نظر آیا

عراقی ٹی وی چینل سے شائع ہوئیں ابوبکر البغدادی کی تصاویر میں وہ حفظ قرآن کے مقابلے میں بچوں کو انعامات تقسیم کر رہا ہے۔ اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ انگلینڈ کے اخبار ٹائمز نے عراق کے شہر فلوجہ کی ایک مسجد میں داعش کے سرکردہ ابوبکر البغدادی کے دکھائی دئے جانے کی خبر دیتے ہوئے لکھا ہے: عراق کے ایک ٹی وی چینل نے حالیہ دنوں کچھ تص
ابوبکر البغدادی ایک بار پھر عراق میں نظر آیا
عراقی ٹی وی چینل سے شائع ہوئیں ابوبکر البغدادی کی تصاویر میں وہ حفظ قرآن کے مقابلے میں بچوں کو انعامات تقسیم کر رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ انگلینڈ کے اخبار ٹائمز نے عراق کے شہر فلوجہ کی ایک مسجد میں داعش کے سرکردہ ابوبکر البغدادی کے دکھائی دئے جانے کی خبر دیتے ہوئے لکھا ہے: عراق کے ایک ٹی وی چینل نے حالیہ دنوں کچھ تصویریں شائع کی ان میں داعش کا سرکردہ ابوبکر البغدادی فلوجہ شہر میں بچوں کے حفظ قرآن کے مقابلے کے حوالے سے منعقدہ ایک پروگرام میں گفتگو کرتا ہوا نظر آیا ہے۔

اس اخبار کے مطابق ابوبکر بغدادی کا گزشتہ ۱۸ مہینوں میں یہ پہلی مرتبہ سامنے آنا ہے جو اس کی ہلاکت کے حوالے سے دئے جانے والے احتمال کو ختم کر دیتا ہے۔

عراقی ٹی وی چینل سے شائع ہوئیں ابوبکر البغدادی کی تصاویر میں وہ حفظ قرآن کے مقابلے میں بچوں کو انعامات تقسیم کر رہا ہے۔

اس اخبار نے مزید لکھا ہے: بغدادی سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے ۲۰۱۴ میں موصل میں نماز جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے نظر آیا تھا اور اس کے بعد فلوجہ میں دوسری مرتبہ نظر آیا ہے۔

ٹائمز اخبار نے یہ بھی لکھا ہے کہ داعش گروہ لوگوں خاص طور پر بچوں اور جوانوں میں اپنا اثر و رسوخ پیدا کرنے اور انہیں اپنی طرف جذب کرنے کے لیے اس طرح کے ثقافتی کام انجام دے رہا ہے اور اس نے امور خیریہ کے بھی کئی مراکز قائم کر رکھے ہیں۔

واضح رہے کہ دھشتگرد ٹولہ داعش جو امریکہ اور اسرائیل کی انٹیلی جنس سرویسز کی پیداوار ہے تکفیری اور وہابی افکار و عقائد کے ذریعے اسلامی لبادہ اوڑھ کر اسلام کا چہرہ بدنام کر رہا ہے۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

قاہر كے اجلاس میں اسلامی مقدسات كی بے حرمتی كے ...
\"اسلامی مقدس مقامات، عقيدہ اور مسئلہ\" كے موضوع ...
فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...
افغانستان میں 80 وہابی دہشتگرد ہلاک
گزشتہ سالوں میں قرآن مجيد پر فروش ترين كتاب رہی ...

 
user comment