اردو
Tuesday 26th of November 2024
0
نفر 0

بصیرت کی بنیاد پر پارلیمنٹ کے ممبران کا انتخاب ملک کی ترقی میں بہت موثر ہوتا ہے

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کو تہران میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں آئندہ انتخابات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے سامراجی محاذ کی سازشوں سے
 بصیرت کی بنیاد پر پارلیمنٹ کے ممبران کا انتخاب ملک کی ترقی میں بہت موثر ہوتا ہے

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کو تہران میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں آئندہ انتخابات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے سامراجی محاذ کی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے ۔

 آپ نے امریکا کی جانب سے ایران کی دشمنی کا سلسلہ جاری رہنے کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ امریکا اور بہت سے یورپی ممالک کی حکومتیں صیہونی حلقوں کے تسلط میں ہیں ۔
ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان کے عوام کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد نے بدھ کو رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی -

رہبرانقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں اپنے خطاب کے دوران اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی ریلیوں میں ایرانی عوام کی شاندار شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے عوام کے عزم محکم، استقامت اور شعور و بیداری کی علامت قراردیا -

آپ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے، کہ چھبیس فروری کے انتخابات بھی عوام کی بیداری، اور نظام و ملک کی خود مختاری کے دفاع اور قومی عزت و سربلندی کی علامت اور مظہر ثابت ہوں گے، فرمایا کہ عوام کو چاہئے کہ انتخابات میں بھرپور طریقے سے اور پوری بیداری اور شعور و آگہی اور بصیرت و دانائی کے ساتھ شرکت کرکے دشمن کو بری طرح مایوس کریں–

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایاکہ دشمن انتخابات کے لئے ایک خاص منصوبہ تیارکرکے اپنا مقصد حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے اس لئے ایرانی عوام کو چاہئے کہ اس ملک کے حقیقی وارث کی حیثیت سے بعض حقائق سے باخبر رہیں تاکہ دشمن کا یہ ناپاک منصوبہ عملی جامہ نہ پہن سکے –

رہبر انقلاب اسلامی نے اس تمہید کو بیان کرتے ہوئے، کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی اور ایران سے امریکا اور صیہونی حکومت کا ہاتھ کاٹ دیاجانا دشمنوں کی سب سے بڑی ذلت تھی اور انہوں نےگذشتہ سینتیس برسوں میں ایرانی عوام کی تیز رفتار ترقی کو روکنے کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا فرمایا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے آغاز سے ہی دشمنوں کی کوشش رہی ہے کہ وہ ایران میں انتخابات کے انعقاد کو روکیں اور انہوں نے اس کے لئے بے پناہ کوششیں بھی انجام دیں مگر ہر بار انہیں مایوسی ہوئي۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایاکہ جب دشمنوں کو اپنے اس مقصد میں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا توانہوں نے گذشتہ برسوں کے دوران ایران کے انتخابات پر ہی سوالیہ نشان لگانا شروع کردیا اور اب ان کی کوشش ہے کہ وہ ایران کے انتخابات میں مداخلت کریں-

رہبرانقلاب اسلامی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کے انتخابات پر سوالیہ نشان لگانے کا سامراجی محاذ کا ایک مقصد دنیا کے مسلمانوں کو اس شاندار، بے مثال اور پرکشش دینی جمہوریت کے فوائد سے محروم کرنا ہے ایران کی پارلیمنٹ کے انتہا‌ئی بلند مقام کی جانب اشارہ کیا اور فرمایا کہ پارلیمنٹ قانون سازی کرکے حکومت کے اقدامات کو آگے بڑھانے کا راستہ متعین اور ہموار کرتی ہے اس لئے پارلیمنٹ کے ممبران کا انتخاب بصیرت اور آگہی کی بنیاد پر ہونا چاہئے۔

آپ نے فرمایا کہ بصیرت و آگہی کی بنیاد پر پارلیمنٹ کے ممبران کا انتخاب ملک کی ترقی و پیشرفت میں بہت ہی موثر ہوتا ہے-  

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی نظام میں مجلس خبرگان کی بھی بنیادی اور اساسی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ مجلس خبرگان یا ماہرین کی کونسل کی اہمیت اس اعتبار سے ہے کہ یہی کونسل ملک کے رہبر کا انتخاب کرتی ہے جو ملک کی اصل پالیسی اور فیصلے میں اہم کردار ادا کرتاہے اس لئے مجلس خبرگان کے لئے بھی ممبران کا انتخاب ایک بہت ہی اہم موضوع ہے -

آپ نے ایرانی عوام کے مدمقابل صیہونی نیٹ ورک کے زیر اثر خطرناک محاذ کے مقابلے میں ہوشیاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ امریکا اور بہت سے یورپی ملکوں کی پالیسیاں اسی صیہونی نیٹ ورک کے زیراثر ہیں اور ایٹمی معاملےمیں امریکیوں کے اقدامات کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جانا چاہئے -

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ طویل مذاکرات اور پھر ایٹمی معاہدے کے بعد ایک بار پھر ایک امریکی عہدیدار نے ابھی حال ہی میں کہا ہے کہ ایسا کام کریں گے کہ دنیا کے سرمایہ کار ایران میں سرمایہ کاری کی ہمت نہ کرسکیں –

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ہم یہ جو بار بار کہتے ہیں کہ امریکیوں پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا اس کا مطلب یہی ہے - انہوں نے ایران میں نکالی جانےوالی ریلیوں میں امریکا مردہ باد کے نعرے پر امریکی سیاستدانوں کے اعتراض کا حوالہ دیتے ہوئے اور خود امریکیوں کو خطاب کرتے ہوئے فرمایاکہ جب تم لوگ اس طرح کا اقدام کرتے ہو اور تمہارا ماضی اور حال کھلم کھلا دشمنی سے عبارت ہے تو پھر تمہیں ایرانی عوام سے کس بات کی توقع ہے -

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ البتہ امریکی حکام نجی ملاقاتوں میں مسکرا کر ملتے ہیں اور اچھی باتیں کرتے ہیں - تاہم اس قسم کا رویّہ سفارتی اور نجی ملاقاتوں سے مربوط ہے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق ہے- آپ نے فرمایا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ طویل مذاکرات اور ایٹمی معاہدے کے بعد اب وہ کھل کر ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں -

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایاکہ یہ امریکا کی حقیقت ہے اور اس دشمن کے مقابلے میں آنکھ نہیں بند کی جاسکتی اور نہ ہی اس کی باتوں پر بھروسہ کیا جاسکتا ہے -


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

انصار اللہ نے سعودی جنگی طیارہ مار گرایا/ نجران ...
حجت الاسلام مولانا شیخ ابراھیم زکزاکی کون ہیں؟
آل سعود حکومت کی نابودی کے اسباب، صیہونی تھنک ...
بیت المقدس کے تئیں امتِ مسلمہ کی ذمہ داری
ایران کے صوبے کردستان کے قرآنی سکولوں میں ۱۸ ہزار ...
نجف اشرف میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کا ...
یمن کے صوبہ تعز آل سعود کی پر شدید بمباری، ۱۸۰ ...
تاتارستان اور انڈونيشيا كے درميان اسلامی تعليم ...
حرم امام حسين (ع)؛ گرميوں میں حفظ قرآن كريم كے ...
دشمن شام میں ناکامی کا بدلہ لبنان سے لینا چاہتا ...

 
user comment