اردو
Wednesday 1st of May 2024
0
نفر 0

خطیب اکبر کی رحلت پر ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا تعزیتی پیغام

ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے اس کے ملک کے بے بدیل خطیب مولانا میرزا محمد اطہر کی رحلت پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ حجۃ الاسلام و المسلمین مہدی مہدوی پور کا تعزیتی پیغام حسب
خطیب اکبر کی رحلت پر ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا تعزیتی پیغام

ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے اس کے  ملک کے بے بدیل خطیب مولانا میرزا محمد اطہر کی رحلت پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
حجۃ الاسلام و المسلمین مہدی مہدوی پور کا تعزیتی پیغام حسب ذیل ہے:
انا للہ و انا الیہ راجعون
خطیب اکبر، مبلغ توانا اور ذاکر اہل بیت(ع) مرحوم میرزا محمد اطہر (رہ) کی رحلت پر امام عصر (عج)، ہندوستان کے تمام علما، حوزہ ہائے علمیہ، ذاکرین اور مبلغین حضرات مخصوصا مرحوم کے اہل خانہ کی خدمت میں تسلیت عرض کرتے ہیں اور خداوند عالم سے مرحوم کے لیے مغرفت اور رحمت جبکہ پسماندگان کے لیے صبر و اجر کی دعا مانگتے ہیں۔
مرحوم نے آدھی صدی سے زیادہ عرصہ مکتب اہل بیت(ع) کی نشر و اشاعت کی راہ میں عظیم مہارت کے ساتھ تبلیغ اور موثر خطابت میں گزارا اس طریقے سے کہ ہندوستان میں آپ کو خطیب اکبر کا لقب دے دیا گیا اور آپ فن خطابت اور سلیس بیانی میں اپنے دور کے خطبا کے لیے سرمشق قرار پائے۔
ان کی روح خوش حال اور ان کا راستہ جاویداں رہے
والسلام
مہدی مہدوی پور
ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ
۲۶، فروری


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

پاکستان کی وزارت داخلہ نے چار مذہبی تنظیموں ...
غير حتمی علائم كی تطبيق مھدوی ثقافت كے لیے خطرے ...
اسلامی ملکوں کے سربراہ پیغمبر اکرم ص کی توہین پر ...
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے رکن آیت اللہ خزعلی کا ...
افغانستان: داعش کمانڈر ملاعبدالرؤف ہلاک
کوسووو میں جامع مسجد کی تعمیر کا سنگ بنیاد
جدیدیت کے بہانے نواجوں میں زہریلے خیالات پھیلانے ...
آذربائیجان کے شہر لنکران میں دو عالم دین سمیت تین ...
وہابيوں كی جانب سے مصری مسجد "توحيد" كی بے حرمتی
لندن يونيورسٹی میں اسلام كے بارے میں آشنائی كا ...

 
user comment