اردو
Thursday 9th of January 2025
0
نفر 0

منجی عالم بشریت کی میلاد مبارک پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا پیغام

۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے پندرہ شعبان المعظم ۱۴۳۷ کو منجی عالم بشریت امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کے یوم ولادت کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔ اس پیغام میں منتظرین کی عصر غیبت میں اہم ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کی
منجی عالم بشریت کی میلاد مبارک پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا پیغام

۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے پندرہ شعبان المعظم ۱۴۳۷ کو منجی عالم بشریت امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کے یوم ولادت کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔
اس پیغام میں منتظرین کی عصر غیبت میں اہم ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس زمانے میں حقیقی منتظر نہ صرف وہ ہے جو خود صالح ہو بلکہ وہ شخص جو عدالت اور انسانی کرامت پر مبنی عالمی نظام کے قیام عمل کی راہ پر گامزن ہو اسے حقیقی منتظر اور مصلح کہا جائے گا۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے بیان میں مزید تاکید کی گئی ہے کہ عالم اسلام کو چاہیے کہ عالمی استعماری طاقتوں اور ان کے مزدوروں یعنی عربی حکمرانوں مخصوصا آل سعود کے ساتھ مقابلہ کے لیے مہدویت کے زیر سایہ مستحکم اسٹراٹیجی تیار کریں۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے بیان کا مکمل ترجمہ حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
انبیائے الہی اور آسمانی کتابوں کی تعلیمات دنیا کے روشن مستقبل اور انسان کی نورانی تقدیرکی عکاسی کرتی ہیں اور تمام ادیان اس مُصلِح کی خبر دیتے ہیں جو آخری زمانے میں ظہور کرے گا اور عدالت اور آزادی پر قائم شدہ عالمی حکومت کی لگام اپنے ہاتھ میں لے گا۔ اسلامی تفکر مخصوصا شیعی تعلیمات کے مطابق منجی عالم بشریت جو پیغمبر اکرم(ص) کی اولاد میں سے ہے ظہور کرے گا اور عدل و انصاف کا نظام قائم کرے گا۔ یہ وہ الہی تفکر ہے جو ہر دور میں زندہ اور ہر زمان و مکان کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ اور منجی عالم کے ظہور کا انتظار انسان میں، تحرک، قیام اور صلح و توحید پر مبنی عالمی نظام کی تشکیل کے لیے مجاہدت پیدا کرتا ہے۔
اس نظام میں حقیقی منتظرین، نہ صرف خود صالح ہیں بلکہ عدالت اور انسانی کرامت پر مبنی عالمی نظام کے قیام کی راہ میں مجاہدت کرتے ہیں۔ در حقیقت اسلامی تعلیمات بذات خود ایک  عالمی دید رکھتی ہیں اسی وجہ سے مہدویت کی گفتگو، عالمی سطح پر حق و عدالت کے قیام کی حکایت کرتی ہے۔ مہدویت کے تفکر میں، انتظار فرج اور دنیا کے مستقبل کی نسبت خوش بینی، ایک تعمیری، طاقت افزا اور انقلاب آفرین عامل ہے۔ لہذا انتظار اس تعریف کے ساتھ، افضل ترین عبادت شمار ہو گا اور انسان کو محبت، رواداری اور یکجہتی جیسے اعلی اقدار کی حاکمیت کا شوق دلائے گا۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی ایک اسلامی اور عوامی تنظیم ہونے کے عنوان سے مہدوی معارف سے الہام نیز امام راحل کے عالمی افکار سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے مہدی موعود(عج) کے یوم ولادت با سعادت کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی، امت مسلمہ بالخصوص اہل بیت اطہار (ع) کے پیروکاروں کو ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ درج ذیل نکات کی طرف قارئین کی توجہ مبذول کرتی ہے؛
۱؛ مہدویت کا عقیدہ ثقافتی میدان میں، ایک خاص مقام و منزلت کا حامل ہونا چاہیے۔ ثقافتی اور سماجی تنظیموں کو چاہیے کہ دنیا میں بے عدالتی پر قائم حکومتوں کی شناسائی کریں اور ایک عادلانہ نظام کے قیام کے اصولوں کا مطالعہ کریں اور دوسروں کو ان سے آگاہ کریں۔
۲؛ الہی ادیان کے رہنماوں کے ساتھ ہمیشہ گفتگو رکھیں، ان کے لیے اصول مہدویت کی تشریح کریں اور دنیا میں ظلم و بربریت سے نجات دہندہ کے ظہور کو تمام ادیان الہی کی ایک مشترکہ اصل کے عنوان سے برملا کریں نیز اس کے ظہور کے لیے زمین ہموار کئے جانے کی راہوں پر گفتگو کریں۔
۳؛ عالم اسلام کو چاہیے کہ عالمی استکبار کی سازشوں، نیز ان کے مزدوروں یعنی عربی حکمرانوں مخصوصا آل سعود کا مقابلہ کرنے کے لیے مہدویت کے دفاع کی اسٹریٹیجی وجود میں لائیں اور اہل تشیع اس میں بنیادی کردار ادا کریں۔ انحرافی افکار کے حامل گروہوں مخصوصا تکفیری مسلمانوں، تشدد پسند عیسائیوں اور صیہونی یہودیوں کی زہر آلود سیاستوں اور ان کے خطرات کو اپنے پروگراموں، محفلوں، میٹنگوں اور مجلسوں میں بیان کریں اور ان پر تنقید کریں۔
۴۔ حضرت مہدی(عج) کے ظہور کے ساتھ ساتھ حضرت عیسی بن مریم(ع) کا دو بارہ دنیا میں حضور اور ان کا عالمی انقلاب میں امام کا تعاون کرنا اسلامی احادیث میں صراحت کے ساتھ بیان ہوا ہے اور ادیان ابراہیمی کے مفکرین منجملہ اسلام اور عیسائیت کے ماننے والوں کو چاہیے کہ اپنی منصفانہ اور حق پرستانہ نگاہ کو دنیا کے روشن مستقبل کے بارے میں بیان کریں اور اس راہ میں پائے جانے والے مذکورہ خطرات کا مل جل کر مقابلہ کریں۔
                                                    اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی
                                                      پندرہ شعبان


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حکومت مهدي پر طايرانه نظر
منجی عالم بشریت کی میلاد مبارک پر اہل بیت(ع) عالمی ...
حدیث : "المھدی طاووس الجنة" کو اس حدیث کے ...
حضرت امام مھدی علیہ السلام کی سوانح حیات
امام مہدی (عج) قرآن مجید میں
حقیقتِ انتظار اور اسکے تقاضے
اقتصاد اور اجتماعی رفاہ میں رونق
حضرت امام مہدی کی معرفت کی ضرورت
حضرت زھرا(ع) اور حضرت مہدی(عج)
امام مہدی (عج) کا قرآنی تعارف

 
user comment