اردو
Sunday 24th of November 2024
0
نفر 0

رہبر انقلاب اسلامی: امت مسلمہ کو متحد ہو کر فلسطینیوں کا دفاع کرنا چاہیے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عدلیہ کے سربراہ اور اہلکاروں سے ملاقات میں عالمی یوم قدس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: یوم قدس کے موقع ایران اور عالم اسلام میں فلسطینوں کی حمایت میں عظیم الشان ریلیاں نکالی جائيں گی جبکہ امت مسلمہ پر فرض ہے کہ وہ متحد ہوکر فلسطینیوں کا دفاع کرے۔
رہبر انقلاب اسلامی: امت مسلمہ کو متحد ہو کر فلسطینیوں کا دفاع کرنا چاہیے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عدلیہ کے سربراہ اور اہلکاروں سے ملاقات میں عالمی یوم قدس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: یوم قدس کے موقع ایران اور عالم اسلام میں فلسطینوں کی حمایت میں عظیم الشان ریلیاں نکالی جائيں گی جبکہ امت مسلمہ پر فرض ہے کہ وہ متحد ہوکر فلسطینیوں کا دفاع کرے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عدلیہ کے سربراہ اور اہلکاروں سے ملاقات میں عالمی یوم قدس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: یوم قدس کے موقع ایران اور عالم اسلام میں فلسطینوں کی حمایت میں عظیم الشان ریلیاں نکالی جائيں گی جبکہ امت مسلمہ کو متحد ہوکر فلسطینیوں کا دفاع کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات کے آغاز میں آیت اللہ شہید بہشتی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا: شہید بہشتی بہترین مدیر و مدبر اور خوش فکر انسان تھے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عدلیہ کے سربراہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے فرمایا: قانون کے اجراء پر نگرانی اور جرائم کی روک تھام عدلیہ کے اصلی وظائف میں شامل ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عدلیہ کی خدمات کو عوام تک پہنچانے کے سلسلے میں تاکید کرتے ہوئےفرمایا: عدلیہ کی خدمات کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نےفرمایا: عالمی سطح پر ایرانی عوام کے حقوق کے تحفظ کے سلسلے میں عدلیہ کو اہم اقدامات انجام دینے چاہییں اور ایرانی قوم کے حقوق ضائع کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے یمن میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر پامالی اور اقوام متحدہ کی اس پر خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے فرمایا: سعودی عرب یمن میں مجرمانہ اور بھیانک جرائم کا ارتکاب کرکے ننھے اور معصوم بچوں کو قتل کررہا ہے اور یمن پر آل سعود کے ہاتھوں ہونے والے بھیانک اور وحشیانہ جرائم پر اقوام متحدہ نے اپنی آنکھیں بند کررکھی ہیں جو اس عالمی ادارے کی بہت بڑی ذلت اور رسوائی کا باعث ہے۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

یورپ کی فٹ بال سوپرلیگ کے 17 کھلاڑی مسلمان ہوگئے
سانحہ پشاور۔۔۔۔اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
یمن میں داعش کی سازش ناکام
علما‏ئے الازہر: وہابیت اسلام اور عالمی امن کے ...
اسلامی فیشن شو
علامہ ساجد نقوی: فلسطین کی سرزمین پر اسرائیل کا ...
تہران میں اسلام اور ارتھوڈكس عيسائيت كے درميان ...
نائیجیریا میں سات سو سے زائد شیعہ لاپتہ ہیں
پاکستان میں شدید بارشیں، سینکڑوں دیہات زیر آب
سانحہ مستونگ کے خلاف آج بھی بلوچستان میں ہڑتال

 
user comment