اردو
Sunday 23rd of June 2024
0
نفر 0

خطیب نمازجمعہ تہران: آل سعود نے دنیا بھر کے خونخوار وہابی دہشت گردوں کوعراق اور شام روانہ کیا

کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ خطیب نماز جمعہ نے عراق ، شام ، بحرین اور یمن میں سعودی عرب کے ہولناک ، و
خطیب نمازجمعہ تہران: آل سعود نے دنیا بھر کے خونخوار وہابی دہشت گردوں کوعراق اور شام روانہ کیا

کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔
خطیب نماز جمعہ نے عراق ، شام ، بحرین اور یمن میں سعودی عرب کے ہولناک ، وحشیانہ ، بہیمانہ اور مجرمانہ جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے امریکی سرپرستی میں سعودی عرب نے دنیا بھر کے خونخوار وہابی دہشت گردوں کو عدم استحکام پیدا کرنے کے لئےعراق و شام میں بھیجا ہے دہشت گردی کے پیچھے سعودی عرب کا مال و زر ،امریکی طاقت اور اسرائیلی فکر کارفرما ہے۔
سعودی عرب یمن میں براہ راست دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے آل سعود یمن میں بچوں عورتوں اور مردوں کو وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ ہم جب شام اور عراق کے حالات کا غور سے جائزہ لیتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ سعودی عرب نے دنیا بھر سے جرائم میں ملوث وہابی دہشت گردوں کو شام اورعراق روانہ کیا ہے جو مذکورہ ممالک میں خونریز واقعات کا ارتکاب کررہے ہیں ۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ دہشت گردوں کو امریکی طاقت، اسرائيلی فکر اور سعودی عرب کے مال و زرکا سہارا ہے اور یہی وجہ ہے کہ دہشت گردی بڑھ رہی ہے لیکن ختم نہیں ہورہی ہے۔خطیب جمعہ نے کہا کہ امریکی اتحاد شیطانی اتحاد ہے جو دہشت گردی کو دنیا بھر میں فروغ دے رہا ہے اور سعودی عرب امریکی شیطانی اتحاد کا اہم رکن ہے۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

آل سعود کے گماشتوں کا العوامیہ کی شیعہ بستی پر ...
بوسنیا کی مسجد میں غیرمسلم سیاحوں کیلئے پوسٹر ...
اسلامی ہنر مسلمانوں كو قرآن كے قريب كرتا ہے: رئيس ...
امريكی رياست جارجيا كے اسلامی مركز كا عيد فطر كے ...
سعودی حکومت کی جانب سے یمن میں کلسٹر اور فاسفورس ...
لندن میں نویں عالمی اسلامی اقتصاد فورم كا انعقاد
فلسطین؛ مغربی کنارے میں حزب اللہ لبنان اور ...
افریقی ممالک میں جرائم میں کمی کا سب سے بڑا سبب ...
معروف مصری عالم دین:ہم پوری قدرت کے ساتھ تکفیریوں ...
کشمیر میں ریلیاں نکالنے اور پاکستانی جھنڈے ...

 
user comment