اردو
Sunday 23rd of June 2024
0
نفر 0

ترکی میں یونیورسٹی کے باہر فوجی اہلکاروں کی بس کے قریب دھماکے میں 13 اہلکار ہلاک اور 50 زخمی

ترکی میں یونیورسٹی کے باہر فوجی اہلکاروں کی بس کے قریب دھماکے میں 13 اہلکار ہلاک اور 50 زخمی
ترکی کے صوبے قیصریہ کی ایک یونیورسٹی کے باہر فوجی اہلکاروں کی بس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 13 فوجی ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صوبے قیصریہ کی ایک یونیورسٹی کے باہر فوجی اہلکاروں کی بس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 13 فوجی ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ترکی کے وسط میں واقع قیصریہ نامی شہر کی ارجیس یونیورسٹی کے باہر شہر کی میونسپل کارپوریشن کی بس کے قریب عین اس وقت دھماکہ ہوا جب بس میں سوار فوجی اہلکار اپنی ڈیوٹی مکمل کر کے واپس لوٹ رہے تھے۔ دھماکے کے لیے ایک کار کو استعمال کیا گیا جس میں بھاری مقدار میں بارودی مواد رکھا گیا تھا۔ ترک فوج کے بیان کے مطابق بس قیصریہ شہر کے کمانڈوز ہیڈکوارٹرز سے مختلف شہری علاقوں کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ ہلاک ہونے والے چھوٹے رینک اور نان کمیشنڈ فوجی بتائے گئے ہیں۔ نشانہ بننے والے فوجیوں کا تعلق قیصریہ ایئر فورس بریگیڈ سے تھا اور اس بریگیڈ کا قیام بحرانوں اور مشکل حالات میں انسانی جانوں کو بچانے کے لیے کیا گیا تھا۔ ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے بم دھماکے کی میڈیا کوریج پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

آل سعود کے گماشتوں کا العوامیہ کی شیعہ بستی پر ...
بوسنیا کی مسجد میں غیرمسلم سیاحوں کیلئے پوسٹر ...
اسلامی ہنر مسلمانوں كو قرآن كے قريب كرتا ہے: رئيس ...
امريكی رياست جارجيا كے اسلامی مركز كا عيد فطر كے ...
سعودی حکومت کی جانب سے یمن میں کلسٹر اور فاسفورس ...
لندن میں نویں عالمی اسلامی اقتصاد فورم كا انعقاد
فلسطین؛ مغربی کنارے میں حزب اللہ لبنان اور ...
افریقی ممالک میں جرائم میں کمی کا سب سے بڑا سبب ...
معروف مصری عالم دین:ہم پوری قدرت کے ساتھ تکفیریوں ...
کشمیر میں ریلیاں نکالنے اور پاکستانی جھنڈے ...

 
user comment