اردو
Sunday 23rd of June 2024
0
نفر 0

یمن کی سمندری حدود میں کارگو شپ پر راکٹ حملہ میں 7 پاکستانی ہلاک

یمن کی سمندری حدود میں کارگو شپ پر راکٹ حملہ میں 7 پاکستانی ہلاک

کی رپورٹ کے مطابق یمن کی سمندری حدود میں کارگو شپ پر راکٹ حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7پاکستانی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ بحری جہاز میں 8 پاکستانی سوار تھے ۔ مصر سے دبئی جارہا تھا جس پر یمن کی حدود میں راکٹ حملہ کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق جہاز کے کپتان انیس الرحمان سمیت تمام عملہ پاکستانی ہے، جہاز پر حملے کے بعد ایک شپ آفیسر کبیر نے کود کر جان بچائی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کبیر نے ہی پاکستان میں شپنگ کمپنی کے ایجنٹ کو واقعے کی اطلاع دی ہے۔ جہاز کے کپتان انیس الرحمان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شپنگ کمپنی کے ایجنٹ سے رابطے میں ہیں۔ یمن میں راکٹ حملے کا نشانہ بننے والے جہاز کے عملے کے مزید نام سامنے آئے ہیں، شپنگ کمپنی کے ایجنٹ کے مطابق جہاز پر چیف انجینئر محمد شعیب اورالیکٹریشن ابراہیم بھی سوار تھے۔شپنگ ایجنٹ کا مزید کہنا ہے کہ حملے کی اطلاع کل شام ملی، جس کے متعلق عملے کے اہل خانہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

آل سعود کے گماشتوں کا العوامیہ کی شیعہ بستی پر ...
بوسنیا کی مسجد میں غیرمسلم سیاحوں کیلئے پوسٹر ...
اسلامی ہنر مسلمانوں كو قرآن كے قريب كرتا ہے: رئيس ...
امريكی رياست جارجيا كے اسلامی مركز كا عيد فطر كے ...
سعودی حکومت کی جانب سے یمن میں کلسٹر اور فاسفورس ...
لندن میں نویں عالمی اسلامی اقتصاد فورم كا انعقاد
فلسطین؛ مغربی کنارے میں حزب اللہ لبنان اور ...
افریقی ممالک میں جرائم میں کمی کا سب سے بڑا سبب ...
معروف مصری عالم دین:ہم پوری قدرت کے ساتھ تکفیریوں ...
کشمیر میں ریلیاں نکالنے اور پاکستانی جھنڈے ...

 
user comment