کی رپورٹ کے مطابق شہر قدس کے ادارہ اوقاف اسلامی کے سرپرست شیخ عزام خطیب نے صہیونی پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ غاصب صہیونیوں کے آج صبح مسجد الاقصی پر حملے میں پولیس نے انہیں سیکورٹی فراہم کی ہے۔
فلسطین کے ادارہ اوقاف نے اپنے بیانئے میں تحریر کیا ہے کہ صہیونی پولیس نے فلسطین کے ادارہ اوقاف کے سرپرست کے مطالبہ کو نظر انداز کرتے ہوئے مختلف یہودی بستیوں سے آئے ہوئے صہیونیوں کو مسجد الاقصی میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے تاکہ وہ مسجد میں داخل ہوکر یہودی مذہب کی عبادت انجام دے سکیں۔
یاد رہے کہ غاصب صہیونی ہر روز مختلف بہانوں سے مسجد الاقصی پر حملے کرتے ہیں اور مسجد میں داخل ہوکر اس کے مختلف حصوں میں گردش کرتے ہیں۔
ان کے ان حملوں کا مقصد مسلمانوں کو باور کرانا ہے کہ مسجد الاقصی صرف مسلمانوں سے متعلق نہیں ہے۔