ادب گروپ: "محمد باقر خرمشاد" كے بقول عالم اسلام كے پبليشرز پوری دنيا میں امن و دوستی كی ثقافت كی ترويج كے لئے بہت زيادہ صلاحيتوں كے حامل ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے عالم اسلام كے پبلشروں كے پہلے سيمينار كی نيوز كمیٹی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ايرانی وزارت خارجہ كے تعليمی و تحقيقی امور كے مشير "محمد باقر خرمشاد" نے ۲۵ جنوری كو اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ پبلشروں كے عمل كا ميدان بہت وسيع اور حائز اہميت ہے۔
انہوں نےمزيد كہا كہ عالم اسلام میں نشريات كا ميدان بہت زيادہ صلاحيتوں كا حامل ہے اگرچہ اس كی مشكلات بھی قابل غور ہیں ليكن اس قسم كے اجلاس كے انعقاد سے ان صلاحيتوں اجاگر كيا جا سكتا ہے اور موجود بحرانوں اور چيلنجز سےنكلنے كے لئے راہ حل تلاش كیے جا سكتے ہیں۔
خرمشاد نے مزيد كہا كہ اسلامی جمہوریہ ايران كے سفارتخانے نے مختلف ممالك كے پبلشروں، مولفين، مترجمين كے اس اجلاس میں شركت كے لئے تعاون كے لئے آمادہ ہیں۔
529754