فن وثقافت گروپ: تركی كے تاريخ، آرٹ اور اسلامی ثقافت كے تحقيقاتی سنٹر "ارسيكا" كی كوششوں سے استنبول میں عربی اور اسلامی خطاطی كا آٹھواں بين الاقوامی مقابلہ منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے خبررساں ايجنسی اصوات العراق كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ مقبالہ oic، اسلامی اور تمدن ورثے كی حفاظت كی بين الاقوامی كمیٹی كی نگرانی میں منعقد ہوا ہے جس میں دنيا كے مختلف ممالك كے خطاط نے شركت كی ہے۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق ان مقابلوں كے نگران كمیٹی نے اس مقابلہ میں حصہ لينے كے لئے دنيا كے مختلف ممالك كے خطاطوں كو دعوت نامے ارسال كیے ہوئے تھے۔
اس مقابلے پر نگران كمیٹی نے اس مقابلے میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كے لئے ايك لاكھ پچيس ہزار ڈالر انعام دينے كا فيصلہ كيا ہے۔
538587