علمی وثقافتی گروپ: روس كے پرائمری اور مڈل سكولوں میں تدريس كرنے كی غرض سے كتاب "پيغمبر اكرم(ص) كی زندگی" زيور طبع سے آراستہ ہوكر منظر عام پر آ گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس كتاب میں علماء، مورخين، گزشتہ اور موجودہ صديوں كے محققين اور راويوں كی تاليفات كی بنا پر پيغمبر اكرم(ص) كے حالات زندگی كے بارے میں مطالب تحرير كیے گئےہیں۔
روس میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر ابوذر ابراہيمی تركمان كے بقول روس میں پيغمبر اسلام(ص) كے حالات زندگی پر مشتمل یہ كتاب بہترين كتابوں میں شمار ہوتی ہے۔
اس كتاب كے مولف نے پرائمری اور مڈل سكولوں میں تدريس كرنے كی غرض سے اس كتاب كو تاليف كيا ہے۔
source : http://www.iqna.ir/ur/news_detail.php?ProdID=589068