اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی شرکت سے تیونس میں گزشتہ روز چوبیسویں بین الاقوامی کتاب میلے کا آغاز ہوا۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ گزشہ روز جمعہ کو تیونس کے دار الحکومت تونس میں چوبیسویں بین الاقوامی کتاب میلے کا آغاز ہوا۔
تونس سے ابنا کے نمائندہ کی رپورٹ کے مطابق، تیونس کے دار الحکومت میں منعقدہ چوبیسویں بین الاقوامی کتاب میلے کی تقریب میں ملک کے وزیر ثقافت ’’محمد زین العابدین‘‘ اور دیگر ممالک کے سفراء جن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر بھی شامل تھے کے علاوہ کئی سیاسی، ثقافتی اور اہم قلم شخصیات نے شرکت کی۔
خیال رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران سے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی سمیت پانچ ناشرین سے شرکت کی ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی اس بین الاقوامی کتاب میلے میں شرکت کری ہے جبکہ دنیا کے دیگر ممالک جیسے جرمنی، امریکہ، روس، ترکی، چین، سوڈٓن، عراق، عمان، کویت وغیرہ کے ناشرین نے بھی اپنے قلمی آثار کو میلے میں پیش کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔