اردو
Sunday 28th of April 2024
0
نفر 0

جاپانی این جی اوز: جاپان اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرے

جاپانی این جی اوزنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے اور جاپان سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا غزہ میں محصور فلسطینیوں کے لیے امداد لے جانے والے بحری جہاز پر اسرائیل کے حملے کے خلاف جمعہ کو ٹوکیومیں واقع اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے پاکستان کی سیاسی ،سماجی مذہبی تنظیموں اور جاپانی این جی اوزنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے اور جاپان سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ،مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرہ کرنے والوں میں پیپلز پارٹی جاپان ، مسلم لیگ ن جاپان ، عوامی نیشنل پارٹی جاپان ، تحریک انصاف ، اسلامک سینٹر آف جاپان ، اسلامک ٹرسٹ آف جاپان ، منہاج القران جاپان ، پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے تینوں گروپوں کے نمائندے سمیت جاپانی این جی اوز کے نمائندوں سمیت سیکڑوں افراد شامل تھے ، اس موقع پر جاپانی پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کے حکام نے علاقے کو بھاری نفری کے ساتھ گھیرے میں لے رکھا تھا ، جبکہ اسرائیلی حکام کو تمام مظاہرین کی جانب سے احتجاجی یادداشت بھی پیش کی گئی


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=190858
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

بیروت میں دوسری بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کی ...
داعش، سلفیت اور اخوان المسلمین کی انتہا پسندی کا ...
شیخ نمر کی کتاب ’’عزت و وقار کی عرضداشت‘‘ ۱۱ ...
مارسيل میں جامع مسجد كی تعمير كی دوبارہ اجازت دے ...
حزب اللہ کا تعزیتی پیغام؛ لبنان میں تین روز عمومی ...
گينيا؛ مسلمانوں كی جانب سے خطے میں ترويج اسلام كے ...
افغانستان؛ صوبہ ارزگان میں طالبان کا پولیس ...
غزہ میں امام خمینی (رہ) امداد کمیٹی کی جانب سے ...
خطرہ حرم اور حجاب سے ہے
حقیقی عشق کے مناظر، کربلا کے راستے میں

 
user comment