اردو
Wednesday 24th of July 2024
0
نفر 0

حزب اللہ کا تعزیتی پیغام؛ لبنان میں تین روز عمومی سوگ کا اعلان:آیت اللہ فضل اللہ کا انتقال

حزب اللہ نے شیعہ مرجع تقلید حضرت آیت اللہ سید محمد حسین فضل اللہ کی وفات پر اپنے تعزیتی پیغام میں لبنان اور دنیا کے پیروان اہل بیت (ع) کو تعزیت و تسلیت کہتے ہوئے لبنان میں تین روز عمومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔اہل البیت (ع) نیوز ایحنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید محمد حسین فضل اللہ کے انتقال پر ملال پر جاری کردہ اپنے تعزیتی پیغام میں شیعیان عالم کو تسلیت و تعزیت کہتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان، اسلامی امت اور دنیا دنیا والے علامہ مجاہد آیت اللہ سید محمد حسین فضل اللہ کے بابرکت وجود سے محروم ہوگئے ہیں؛ ایسے مجاہد جس کے علم و دانش، جہاد، تألیفات و تصنیفات اور تعلیم و تربیت اور سیاسی و معاشرتی موقف کے اثرات دنیائے اسلام میں ہمیشہ کے لئے باقی رہیں گے۔ آیت اللہ سید محمد حسین فضل اللہ نے اعلانیہ اور صریح انداز میں صہیونی دشمن کے خلاف مزاحمت کی حمایت کی اور عالمی استکبار کی سازشوں کے خلاف استقامت کا راستہ اپنایا۔ 

حزب اللہ نے اس پیغام میں کہا ہے: علامہ سید محمد حسین فضل اللہ نے ہمیشہ اسلامی وحدت کی حمایت کی اور اس کے پابند رہے اور دنیائے اسلام میں تفرقہ اندازی اور فتنہ انگیزی کا سد باب کرنے کے لئے کوشاں تھے اور ان کا علم، جہاد اور ان کا موقف تمام حریت پسند مجاہدین کے لئے نمونۂ عمل ہے۔ 
حزب اللہ نے اپنے پیغام کے آخر میں حضرت ولی عصر (عج)، مرحوم مرجع تقلید کے اہل خاندان اور پوری دنیا میں ان کے عقیدتمندوں اور مقلدین کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے لوگوں سے مرحوم کے جنازے میں شرکت کی اپیل کی ہے.
دریں اثناء حزب اللہ نے اسی پیغام میں آیت اللہ محمد حسین فضل اللہ کے انتقال کی مناسبت سے تین روزہ عمومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ 
واضح رہے کہ علامہ فضل اللہ گذشتہ کئی مہینوں سے علیل تھے اور گذشتہ ہفتے علالت شدید ہوئی تو انہین بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ کے "بہمن ہسپتال" میں داخل کیا گیا؛ روز جمعہ اندرونی سیلان خون (Internal Bleeding) سے دوچار ہوئے اور آج 75 سال کی عمر میں انتقال فرماگئے۔


source : http://abna.ir/data.asp?lang=6&Id=194399
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سعودی عرب نے یمن کو خون کا حمام بنا دیا
کویت میں مراجع تقلید کے نمائندے کی رحلت پر رہبر ...
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا یوم شہادت
نجف اشرف میں فقہ قرائت قرآن کریم کے تخصصی کورس کا ...
امریکی قومی سیکورٹی ایجنسی کی ویب سائٹ کئی ...
پاکستان میں شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے کا ...
جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...

 
user comment