سياسی وسماجی گروپ: بعض علمائے مكہ نے اپنے ايك بيانیے میں سعودی عرب میں خطرناك اور انحرافی فتووں كے صدور كی مذمت كرتے ہوئے معاشرے میں ان فتووں كےبرے نتائج سے خبردار كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نسيج" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ علمائے مكہ نے اپنے ايك بيانیے میں كہا ہے كہ اسلامی اقدار كا تحفظ سب سےبڑا واجب عمل ہے اور دينی مسائل میں انحرافی فتووں كا صدور نور نبوت اور ديانت اسلام كا خاموشی اور جہالت اور نادانی كی ترويج كا باعث ہے۔
اس بيانیے میں آيا ہے كہ افسوس سے كہنا پڑتا ہے كہ علم اور فتوی كے مقام پر بیٹھنےوالے بعض سعودی علماء غلط اور شرعی اور دينی تعليمات كے مخالف فتووں اور افكار كو پيش كر رہے ہیں۔
اس بيانیے میں مزيد آيا ہے كہ ان فتووں كی ترويج سے مذہبی اختلافات میں اضافہ ہوتا ہے لہذا علماء اور احكام سے مطالبہ كيا گيا ہے كہ وہ اس قسم كے انحرافی فتووں كے صدور كو روكیں اور ان كے خلاف عدالتی كاروائی كریں۔
source : http://www.iqna.ir/ur/news_detail.php?ProdID=597299