جامعہ مدرسين حوزہ علميہ قم نے اپنے ايک بيان ميں اسلام مخالف فلم کے بعض حصوں کي نمائش کي مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنيا بھر کے مسلمانوں کو يہ جان لينا چاہئے کہ عالمي استکبار کي دشمني اسلام سے ہے اور اس نے اپنے اس طرح کے اقدام سے علاقے ميں جاري اسلامي بيداري کے مقابلے ميں اپني بے بسي کا اظہار کيا ہے –
جامعہ مدرسين حوزہ علميہ قم کے بيان ميں کہا گيا ہے کہ امريکي اور صيہوني فلم کي نمائش کي خبر نے جس ميں پيغمبر اسلام کي شان ميں گستاخي کي گئي ہے پوري دنيا کے مسلمانوں کے دلوں کو رنجيدہ کيا ہے اور اس وقت پورا عالم اسلام سراپا احتجاج ہے –
جامعہ مدرسين حوزہ علميہ قم نے اس واقعے پر پوري دنيا کے مسلمانوں کو تعزيت پيش کرتے ہوئے اس گھناؤنے اور شرمناک اقدام کي مذمت کي ہے اور امت اسلاميہ اور علمائےاسلام سے کہا ہے کہ وہ اس اہانت آميز اقدام کےمقابلےميں خاموش نہ رہيں بلکہ اپنے اتحاد و يگانگت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس شرمناک اقدام کا جواب ديں –
اسلامي جمہوريہ ايران ، ويٹکين ، مصر ، ليبيا ، پاکستان ، افغانستان ، سوڈان ، الجزائر اور کئي ديگر ملکوں کے حکام پيغمبر اسلام کي شان ميں اس اہانت آميز فلم کي تياري اور نمائش کي مذمت کرچکے ہيں.
source : http://www.abna.ir