بين الاقوامی گروپ: مسلمانوں كے شديد اعتراض كے بعد امريكی كارٹونسٹ "مولی نوريس" نے "فيس بك" سائٹ پر پيغمبر اكرم(ص) كے توہين آميز خاكوں كے انٹرنیٹ مقابلے كو منسوخ كر كے مسلمانوں سے معذرت خواہی كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نسيج" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "فيس بك" سائٹ پر نبی اكرم(ص) كی اہانت آميز خاكوں كے مقابلے كی دعوت دينے والے كارٹونسٹ مولی نوريس نے مسلمانوں كے شديد اعتراض كے بعد اس مقابلے كو منسوخ كر كے مسلمانوں سے معذرت خواہی كی ہے۔
اس توہين آميز مقابلے كے انعقاد پر مسلمانوں بالخصوص پاكستانی عوام نے اپنے شديد غم وغصہ كا اظہار كرتے ہوئے پاكستانی عوام نے اس اقدام كے خلاف مظاہرے كرتے ہوئے اس مقابلے سے اپنی نفرت اور بيزاری كا اظہار كيا ہے۔
اسی طرح پاكستانی حكام نے "فيس بك" اور يوٹيوب" سائٹس پر صارفين كے داخلے پر پابندی عائد كرتے ہوئے پيغمبر اكرم(ص) كے اہانت آميز خاكوں كی بھرپور مذمت كی ہے۔
source : http://www.iqna.ir/ur/news_detail.php?ProdID=584078