اردو
Tuesday 26th of November 2024
0
نفر 0

مسلمان اختلافات کو ہوا دینے...

 

آیت اللہ رفسنجانی: مسلمان اختلافات کو ہوا دینے والے عناصر سے ہوشیار رہیںمجمع تشخیص مصلحت نظام  کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پھیلانے کی سازشوں سے خبردار کیا ہے اطلاعات کے مطابق ہاشمی رفسنجانی نے تہران میں مصری امور کے نگراں دفتر کے سربراہ عبدالمجید الزیات سےملاقات میں کہا کہ اگر ایران ، مصر ، سعودی عرب اورشام ایک دوسرے کے ساتھ مل کر قدم بڑھائیں تو علاقے کے بہت سے مسائل خاص طور سے عراق ، لبنان اور فلسطین کے مسائل کوحل کرسکتے ہیں۔

آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے کہا کہ اس وقت رچی جانے والی سازشوں میں ایک سازش مسلمانوں کے درمیان تفرقہ انگیزی اور شیعہ سنی کا مسئلہ اٹھانا ہے اوراس کے سد باب کے لئے علاقے کےممالک کوہوشیار رہنا چاہئے ۔

انہوں نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں کہا کہ ایٹمی توانائي  سے پرامن مقاصد کے لئے استفادہ کرنا تمام ملکوں کاحق ہےاورایران اس بات کا مخالف نہیں ہے کہ علاقے کے ممالک ایٹمی توانائی سے استفادہ کریںعبدالمجید الزیات نے بھی اس ملاقات میں ایران مصر تعاون پرزوردیا اور علاقے میں شیعہ سنی اختلافات پھیلانے کی سازش اور عراق کے مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مصر ایسے کسی اتحاد میں شرکت نہیں کرے گا جس کا مقصد ایران کو کمزور کرنا ہو

 


source : http://www.tebyan.net/index.aspx?pid=58042
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

كتاب "پيغمبر اكرم(ص) كی زندگی" كا اضافہ روس كی ...
تیونس کے چوبیسویں بین الاقوامی کتاب ملیے کا آغاز
نیویارک، مسجدکی تعمیری کمیٹی سرگرم
مسلمانوں کی آزادی صلبۛ فرانس میں برقعہ پہننے ...
جنوبی سامرا میں بارودی سرنگوں کا خاتمہ
پاكستان میں اسلام نظام حيات و تعليم كے عنوان سے ...
انصار اللہ نے سعودی جنگی طیارہ مار گرایا/ نجران ...
حجت الاسلام مولانا شیخ ابراھیم زکزاکی کون ہیں؟
آل سعود حکومت کی نابودی کے اسباب، صیہونی تھنک ...
بیت المقدس کے تئیں امتِ مسلمہ کی ذمہ داری

 
user comment