اردو
Tuesday 12th of November 2024
0
نفر 0

سریانی بشپ: سریانی تاریخی کتب کے مطابق امام علی(ع) اصفیاء اللہ میں سے ہیں

امام علی (ع) سیمینار سے خطاب؛

مام علی (ع) پیغمبر اکرم (ص) کے بعد اسلام کے دوسرے فرد اور دنیا میں نادر و بےمثل شخصیت ہیں؛ آپ (ع) وہ عظیم اہل دانش و علم ہیں جنہیں اللہ تعالی نے تقوی، اخلاقی فضائل، آگہی، ہوش و ذکاوت اور شجاعت جیسے تحفوں سے نوازا ہے۔

 

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سیمینار کے ایک مقرر نے کہا: کئی غیر مسلم دانشوروں اور مفکرین نے علی علیہ السلام کی بے مثل شخصیت کی گواہی دی ہے اور ان ہی مشہور غیر مسلم شخصیات میں سے ایک، عظیم سریانی عالم "قدیس مارمیخائل کبیر" ہیں جو عیسائی دنیا کے عظیم ترین مؤرخین میں سے ہیں اور انھوں نے علی علیہ السلام کی تقدیس و تمجید کی ہے۔ 

لبنانی دارالحکومت بیروت سے ابنا کی رپورٹ کے مطابق "فردوس تبلیغی و ثقافتی مرکز" کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی امام علی (ع) سیمینار بعنوان "امام علی بن ابی طالب؛ عدل و انسانیت کی صدا" بیروت میں منعقد ہوا۔ 

"حجت الاسلام والمسلمین عبدالأمیر قبلان" کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار میں سے مختلف ادیان و مذاہب کے نامور علمی و سیاسی شخصیات نے خطاب کیا۔ 

"الامام علی بن ابیطالب؛ صوت العدالةالانسانیة" کے مصنف اور نامور عیسائی اہل قلم، "جارج جرداق" اس سیمینار کی افتتاحی نشست کے مقرر تھے۔ 

انھوں نے کہا: اس مقام پر شیخ سے کاہن و سید و عالی مقام شخصیات اکٹھی ہوگئی ہیں تا کہ ایک امام اعظم کی یاد منائیں؛ اور ان تمام بزرگوں کی سماعت میں اس امام کی صدا گونج رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا: ہر انسان کے وجود میں علی علیہ السلام کی کوئی ایک خصوصیت موجود ہے؛ اسی بنا پر ہم امام علی علیہ السلام سے خطاب کرتے ہوئے عرض کرتے ہیں: "آپ دنیا کے تمام انسانون سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ کہ آپ کا تعلق کسی ایک قوم یا نسل یا دین سے ہی نہیں ہے۔ 

اس سمینار میں جبل عامل کے آرتھوڈاکس سریانی بشپ "جارج صلیبا" نے امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کی بے مثل شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: امام علی علیہ السلام، پیغمبر (ص) کے بعد اسلام کی دوسری بڑی شخصیت دنیا کی نادر و بے مثل شخصیت ہیں۔ وہ عظیم عالم  اور صاحب دانش ہیں جنہیں اللہ تعالی نے تقوی، اخلاقی فضائل، آگہی اور ذکاوت و شجاعت جیسے تحفے عطا فرمائے ہیں۔ 

انھوں نے کہا: ان ہی مشہور غیر مسلم شخصیات میں سے ایک، عظیم سریانی عالم "قدیس مارمیخائل کبیر" ہیں جو عیسائی دنیا کے عظیم ترین مؤرخین میں سے ہیں اور انھوں نے علی علیہ السلام کی تقدیس و تمجید کی ہے۔ 

جارج صلیبا نے اپنی بات کا ثبوت دیتے ہوئے کہا: امام علی علیہ السلام کا اپنے ہم عصر عیسائی علماء سے قریبی رابطہ تھا جن میں "بشپ أثناثیوس الجمال (595 ـ 631 عیسوی)، "ماروشا التکریتی (628 ـ 649 عیسوی) اور "بشپ تھیوڈور" (631 ـ 648) خاص طور پر قابل ذکر ہیں اور ان کا امام علی علیہ السلام سے رابطہ توحید، محبت اور عوام کی خدمت پر مبنی تھا اور یہی عوامل اس رابطے کا سبب بنے تھے۔ 

بشپ جارج صلیبا نے آخر میں کہا: سریانی تاریخ کی کتابوں میں کی حکمت، معرفت اور خاص قسم کی خداداد قوتوں اور صلاحیتوں کے پیش نظر امام علی علیہ السلام کو اصفیاء اللہ کے زمرے میں قرار دیا گیا ہے۔ 

قابل ذکر ہے کہ سریانی زبان در حقیقت آرامی اور عبری زبان کا ایک لہجہ ہے اور تورات اسی زبان میں نازل ہوا ہے۔ اس زبان کا مرکز عراق کے شمال میں واقع تھا اور یہ علاقہ دوسری صدی ہجری میں عیسائیون کا گڑھ سمجھا جاتا تھا. مقدونیہ اور یونان کے عوام کے کچھ گروہ ان سرزمینوں میں آبسے تو سریانی کو دوسرے آرامی لہجوں پر فوقیت حاصل ہوئی اور یونانی الفاظ سریانی میں گھل مل گئے اور اس کی انشاء اور اسلوب میں تبدیلیاں رونما ہوئیں حتی کہ یہ ایک غنی اور مقتدر زبان میں تبدیل ہوئی۔ عیسائیت کے دینی، فلسفی اور علمی مسائل دینی مسائل کی کتابیں اسی زبان میں لکھ دی گئیں اور عیسائیت کے ادبی، تاریخی و دینی علوم اور مذہبی نظموں کی بہت سی کتابیں اسی زبان میں محفوظ ہیں۔ 

...........

دو روایتیں:

سماعہ بن مہران نے بعض شیوخ کے حوالہ سے امام باقر (ع) کے اس واقعہ کو نقل کیا ہے کہ میں حضرت کی خدمت میں حاضر ہوا اور جب دہلیز میں پہنچا تو سنا کہ آپ سریانی زبان میں کچھ پڑ ھ رہے ہیں اور گریہ فرمارہے ہیں یہانتک کہ ہم لوگوں پر بھی گریہ طاری ہوگیا ۔

(مناقب ابن شہر آشوب 4 ص 195)

موسی بن اکیل النمیری کا بیان ہے کہ ہم امام (ع) باقر کے دروازہ پر اذن باریابی کے لئے حاضرہوئے تو عبرانی زبان میں ایک دردناک آواز سنائی دی اور حاضری کے بعد ہم نے دریافت کیا کہ اس کا قاری کون تھا؟ تو آپ نے فرمایا کہ مجھے ایلیا کی مناجات یاد آگئی تو مجھ پر گریہ طاہری ہوگیا۔

(مناقب ابن شہر آشوب 4 ص 195)

 


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&id=194175
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سعودی عرب میں اسلامی بیداری میں تیزی
رہبر انقلاب نے نینو ٹیکنالوجی کی نمائشگاہ کا ...
دشمن جب دشمنی کے ذریعے اپنے مقصد میں ناکام ہوتا ...
مسلمان علماء كی جانب سے دينی نرمی كے فروغ كی ...
برطانوی پولیس کا مسلمانوں پرتشدّد
عراقی فوج کا نیا آپریشن داعش کے خاتمے کی شروعات
ہمایش " امام موعود کی بیعت " کے نام آیۃ اللہ ...
ایام اربعین میں عراق کا ویزا مفت
نيوزی لينڈ میں اسلامك اسٹڈی سنٹر كا قيام
یمن کے جارحین اسلام اور انسانیت نام کی کوئی چیز ...

 
user comment