اردو
Saturday 4th of May 2024
0
نفر 0

رہبر انقلاب نے نینو ٹیکنالوجی کی نمائشگاہ کا دورہ کیا

رہبر انقلاب نے نینو ٹیکنالوجی کی نمائشگاہ کا دورہ کیا

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہفتے کے روز نینو ٹیکنالوجی کی مصنوعات کی نمائش کا معائنہ کیا اور نینو اور بائیو ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ملک کے جوان محققین اور سائنس دانوں کی ترقی و پیشرفت کا قریب سے مشاہدہ کیا-
اس معائنے کے دوران کہ جس میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں صدر مملکت کے مشیر ڈاکٹر ستاری بھی ان کے ہمراہ تھے، نینو مواد، ادویات اور علاج، ٹیکسٹائل، زراعت، پانی اور بجلی گھر، عمارتوں، تیل، توانائی اور گاڑیوں کی صنعتوں کے شعبوں میں استعمال ہونے کی صلاحیت کے ساتھ نینو کے شعبے میں ملک کے محققین کی تازہ ترین مصنوعات اور نتائج کو پیش کیا گیا- اس موقع پر نمائش کے منتظمین نے نینو ٹیکنالوجی اور نمائيش میں رکھی گئ مصنوعات سے متعلق تفصیلات بیان کیں- قائد انقلاب اسلامی نے ترقی و پیشرفت کے اسباب و عوامل کے تحفظ کو ترقی و پیشرفت کے لئے ضروری بتایا اور سائنسی ترقی، خاص طور پر نینو کی صنعت میں ترقی و پیشرفت کے اسباب و عوامل کو بیان کیا- قائد انقلاب اسلامی نے اعلی و برتر استعداد و توانائی کی شناخت اور اسے اجاگر کرنے کے مقصد سے دقیق منصوبہ بندی، مینجمنٹ میں ثبات اور ثقافت و گفتگو کی ترویج کو نینو صنعت کی ترقی و پیشرفت کے تحفظ کے جملہ عوامل میں سے قرار دیا اور اس بات پر تاکید فرمائی کہ ترقی و پیشرفت کے لئے ضروری ہے کہ سیاسی محرکات، سائنسی و تحقیقاتی ماحول کو متاثر نہ کریں- قائد انقلاب اسلامی نے اس موقع پر قوم کے سیاسی، سماجی اور فکری استقلال کی بنا پر، ملت ایران کے ساتھ منہ زور طاقتوں کی دشمنی کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا کہ یہ دشمنی مختلف میدانوں میں ظاہر ہوتی ہے، اس بنا پر ہميں طاقت و استحکام کی خاطر، خود کو روز بروز مضبوط کرنا ہو گا-


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حقیقی اسلام کا دفاع کرنا سب کا فرض ہے: یورپ کی ...
سعودی عرب کے توسط سے "نئے اسلام" کی ترویج؛ امریکہ ...
امان میں "فلسطين كے اسلامی مقدس مقامات كی حمايت" ...
مراجع تقلید کی انقلاب اسلامی کی کامیابی کی ...
مسجد الحرام میں ۱۰ لاكھ قرآنی نسخوں كی تقسيم
شیعہ و سنی اسلام کے دو اہم ستون ہیں: شیخ الازھر
کیلیفورنیا میں ایک کلیسا کی مسجد میں تبدیلی
مسلمانوں کوبھائی چارے اوراسلامی اخوت کاپیغام
واشنگٹن میں محنت کشوں کے ٹرمپ مخالف مظاہرے
اقوام متحدہ کی بین الاقوامی برادری سے روہنگیا ...

 
user comment