سياسی گروپ: افغانستان اور بعض ہمسایہ ممالك كے مسلمان علماء نےہرات شہر میں اپنے حالیہ اجتماع میں شركت كرتے ہوئے عالم اسلام اور دينی نرمی كےفروغ كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" شعبہ اسلامی جمہوریہ افغانستان نے خبررساں ايجنسی "باختر" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ افغانستان كے مغربی علاقوں كے دينی اداروں كے ترجمان "غلام فاروق حسينی" نے اس اجتماع كے بارے میں كہا ہے كہ چار دن تك جاری رہنے والا یہ اجتماع ۲ اكتوبر كو اختتام پذير ہوا ہے جس میں افغانستان كے مختلف صوبوں اور ہمسایہ ممالك كے ۷۵ ہزار دينی علماء نے شركت كی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس اجتماع كے مقررين نے اسلام كو مہربانی اور محبت كا دين قرار ديتے ہوئے كہا دہشتگردی اور خودكش حملوں كی مذمت كی ہے اور عالم اسلام كے درميان اتحاد اور يكجہتی كا مطالبہ كياہے۔
source : http://www.iqna.ir