حمزہ الحسن نے آج العالم سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں عوامی تحریک شروع ہوچکی ہے اور آل سعود کی حکومت عوامی تحریک میں شامل افراد بالخصوص شیعہ مسلمانوں کو نہایت ہی وحشیانہ طریقے سے کچل رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی حکومت نے جزیرۃ العرب کے باشندوں کے حقوق سلب کررکھے ہیں اور اس ملک کے باشندے بنیادی ترین سیاسی اور شہری حقوق سے محروم ہیں۔ واضح رہے سعودی حکام انسانی حقوق کی بین الاقوام تنظیموں جیسے ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ ا ور بیرونی صحافیوں کو ملک میں آکر انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لینے کی اجازت نہیں دیتے۔ سعودی پروپگينڈوں کے برخلاف صرف شیعہ علاقوں میں ہی عوامی تحریک نہیں ہے بلکہ سارے ملک میں لوگ آل سعود کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ گذشتہ چند دنوں میں مشرقی علاقوں کے ساتھ ساتھ ریاض اور مکہ معظمہ میں بھی مظاہرے ہوئے تھے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب کی سکیورٹی فورس نے پاکستان کے چالیس زائرین کو جوعمرہ کی ادائيگي کی غرض سے سعودی عرب گئے تھے گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار شدگان میں ایک خاتون اور تین سالہ بچی بھی شامل ہے۔
source : http://www.abna.ir