نجف اشرف کے ایئرپورٹ کی انتظامیہ کونسل کے رکن ''الطریحی‘‘ نے سومریہ نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: وزارت داخلہ کی درخواست پر نجف ایئرپورٹ نے زائرین کو مفت ویزا دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: یہ منصوبہ صرف اربعین کے ایام میں عمل میں لایا جائے گا۔
نیز یہ خبر نجف ایئرپورٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی ایئرپورٹ کے سربراہ کی جانب سے نقل کرتے ہوئے شائع کی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ تاھم واضح طور پر یہ معلوم نہیں ہو پایا ہے کہ مفت ویزا کتنے دن تک جاری رہے گا۔
source : www.abna.ir