اردو
Wednesday 13th of November 2024
0
نفر 0

عراقی فوج کا نیا آپریشن داعش کے خاتمے کی شروعات

عراقی فوج کا نیا آپریشن داعش کے خاتمے کی شروعات

 داعش کے خلاف امریکی قیادت میں بننے والی عالمی اتحاد کے ایک سینیئر رکن کا کہنا ہے کہ موصل کی آزادی کیلئے جاری عراقی فوج کے مشن میں یہ نیا آپریشن موصل شہر پر تسلط حاصل کرنے کی شروعات ہے۔

عراقی فوج کی ہوائی اور زمینی پشت پناہی کرنے والے عالمی اتحاد کے ترجمان کرنل جان ڈورین نے کہا ہے کہ شمالی سمت سے داعش پر عراقی فوج کا اچانک حملہ اس بات کی ضمانت ہے کہ عراقی فوج بہت جلد اپنے ہدف کو حاصل کر لے گی۔

انہوں نے تاکید کی کہ ہمیں بھروسہ ہے کہ یہ اقدام داعش کے خاتمے کا آغاز ہوگا۔

عراق کا دوسرا بڑا شہر موصل تین سال سے داعش کے قبضہ میں ہے موصل کی آزادی داعش کے لئے بہت بڑی شکست ہوگی۔

موصولہ اطلاع کے مطابق فوج نے شمال مغربی موصل میں داعش کے دہشت گردوں کا محاصرہ کر لیا ہے تین سال پہلے جس مسجد نوری سے ابوبکر بغدادی نے اپنی خود ساختہ خلافت ک اعلان کیا تھا، اسی علاقہ میں واقع ہے۔

پانچ مہینہ پہلے شروع ہوئے موصل آزادی مشن کو عراقی فوج آئندہ کچھ ہفتوں میں مکمل کرنے کا اردہ کئے ہوئی ہے۔ اس علاقے میں مقیم عام شہریوں کی حفاظت کا اہتمام عراقی فوج کی سب سے بڑی مشکل ہے داعش کے زیر قبضہ علاقوں میں اب بھی پانچ لاکھ سے زائد شہری موجود ہیں۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سعودی یلغار کے خلاف صنعا میں عظیم مظاہرہ
مصر کے دار الافتاء کا فتویٰ: ’’سعودی مفتی گمراہ ...
ہندوستان میں اسلامی يونيورسٹی الكاظمیہ كا افتتاح
حجاب خواتین کا حق ہے اگر چھینا جائے تو اس پر عالمی ...
قرآن جلانے کے منصوبے پر وہائٹ ہاوٴس کا اظہار ...
امریکہ کی جنگی دھمکیوں کا مقصد ایرانی حکام کی ...
سعودی عرب کے مشرقی علاقے کی مسجد امام رضا(ع) پر ...
اس بار کینیڈین کارٹونسٹ نے اسلامی حجاب کی توہین ...
جرمن اسكولز میں اسلام كی تدريس كے موضوع پر گول ...
رہبر انقلاب اسلامی: شہید محسن حججی "اللہ کی ...

 
user comment