یمن میں ہزاروں افراد نے سعودی یلغار کے خلاف احتجاجی مظاہرے کر کے اپنے ملک پر غیروں کی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔
گزشتہ روز پیر کو صنعا میں سعودی رژیم کی جارحیت اور بے گناہ لوگوں کے قتل عام کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔
مظاہرین نے امریکی سعودی یلغار کے خلاف نعرے لگا کر داخلی امور میں بیرونی استعماری طاقتوں کی مداخلت کی شدید مذمت کی اور اس بات پر تاکید کی کہ سعودی عرب کے جرائم کبھی بھی انہیں فراموش نہیں ہوں گے ۔
انصار اللہ کے رہبر سید عبد الملک الحوثی کی حمایت میں کئے گئے مظاہرے میں شرکت کرنے والوں نے تاکید کی کہ آپسی اختلافات کو درکنار رکھ کر سعودی بربریت کا مقابلہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ یمن کے انسانی حقوق ادارے ’’بیت الحریہ‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی یلغار میں تاہم تین ہزار پانچ سو سے زائد افراد شہید اور ۶ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔شہید ہونے والوں میں ۴۹۲ بچے اور ۲۰۹ عورتیں شامل ہیں۔
source : abna