فكر گروپ: ہندوستان كے صوبہ اتراپرديش كے شہر لكھنو كے علاقہ كاكوری میں اس اسلامی يونيورسٹی كا افتتاح كيا گيا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق یہ افتتاح 29 نومبر كو ہوا۔ اس تقريب میں اس شہر كے علماء كرام، اساتذہ ، دانشمندان اور مسلمانوں كی كثير تعداد شريك تھی۔
اس تقريب كا آغاز اس شہر كے مشہور قاری محمد نقی نے قرآن كريم كی چند آيات كے ذريعے كيا۔ اور پھر اس شہر كے دانشمندان اور علماء كرام میں سے زين الدين حيدر، محمد نقی، شكيل احمد اور عين الحيدر نے حضرت امام حسين پر گریہ كرنا اور ان كے مصائب بيان كئے۔ اور اس كے ساتھ ساتھ قرآنی اور تاريخی دلائل كے ذريعے اس موضوع كا جائزہ ليا۔
اس اسلامی يونيورسٹی میں 13 جنوری 2013 سے طلاب كا داخلہ شروع ہورہا ہے اور اس سنٹر میں علوم قرآن، اصول، عقائد، الہيات، اخلاق اور اسلامی احكام كی تعليم طلاب كو فراہم كی جائے گی۔
source : http://www.iqna.ir