اردو
Sunday 24th of November 2024
0
نفر 0

قرآن کریم کی اھانت کولیکرمسلم اور عیسائی برادری نے مشترکہ احتجاج کیا

رسا نیوزایجنسی- پاکستان میں مسلمان اور عیسائی برادری نے امریکی پادری کی جانب سے قرآن مجید کی بے حرمتی کے منصوبے اور نذر آتش کرنے کے گھناؤنے کردار کے خلاف مشترکہ احتجاج کیا ۔

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، پاکستان میں مسلمان اور عیسائی برادری نے امریکی پادری کے قرآن پاک کو جلائے جانے کے گھناؤنے اور شیطانی منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے سخت موقف اعلان کیا ۔

انہوں نے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام سے گزارش کی کہ وہ اس گھناؤنے اور شیطانی منصوبے کے خلاف شدید رد عمل ظاہر کریں اور امریکی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج بن جائیں۔

پاکستان کے مذہبی گروپ ''موومنٹ فار پرافٹ'' نے اپنے جاری شدہ ایک بیان میں کہا کہ امریکی شیطان پادری کی جانب سے گیارہ ستمبر دو ہزار کے واقعہ کی یاد میں مقدس کتاب قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کا منصوبہ ایک مجرمانہ اور شیطانی فعل ہے جس سے نہ صرف مسلمانوں کے جذبات کی توہین ہو گی بلکہ پوری دنیا میں مسلمانوں کے خلاف ایک گھناؤنی سازش ہے، جسے دنیا کے مسلمان برداشت نہیں کریں گے۔

دوسری جانب مشترکہ احتجاج میں عیسائی رہنماؤں داکٹر الیکزینڈر،جان ملک اور لاہور کے بشپ نے کہا ہے کہ امریکی پادری عیسائی کمیونٹی کا ترجمان نہیں ہے بلکہ وہ اپنے شیطانی ایجنڈے پر کار فرما ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : حضرت عیسی مسیح (ع) کی تعلیمات میں کسی بھی مذہب کی توہین یا اللہ تعالیٰ کی مقدس کتابوں کو نذر آتش کرنے کی اجازت نہیں ۔

انہوں نے امریکی شیطان پادری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا : مسیح برادری مسلمانوں کے ساتھ ہے اور امریکی پادری کے اس گھناؤنے منصوبے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

عیسائی رہنماؤں نے امریکی حکومت سے سخت الفاظ میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا : امریکی متعصب حکومت اپنا رویہ درست کر لے اور اس طرح کے شیطانی پادریوں کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے والے امریکی پادری کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے۔

واضح رہے کہ اپریکی پاسری کی جانب سے گیارہ ستمبر کو نائن الیون کی یاد میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کا شیطانی منصوبہ بنایا گیا تھا جس کو فلوریڈا کے ایک چرچ میں انجام دیا جانا تھا تاہم دنیا بھر میں شدید مذمت اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔


source : http://www.rasanews.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سانحہ پشاور۔۔۔۔اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
یمن میں داعش کی سازش ناکام
علما‏ئے الازہر: وہابیت اسلام اور عالمی امن کے ...
اسلامی فیشن شو
علامہ ساجد نقوی: فلسطین کی سرزمین پر اسرائیل کا ...
تہران میں اسلام اور ارتھوڈكس عيسائيت كے درميان ...
نائیجیریا میں سات سو سے زائد شیعہ لاپتہ ہیں
پاکستان میں شدید بارشیں، سینکڑوں دیہات زیر آب
سانحہ مستونگ کے خلاف آج بھی بلوچستان میں ہڑتال
پاکستان کی فضا امریکہ مردہ باد کے نعروں سے گونج ...

 
user comment