اردو
Friday 3rd of May 2024
0
نفر 0

پاکستان کی فضا امریکہ مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

پاکستان میں 16 مئی کو یوم مردہ باد امریکا کے نام سے منایا جاتا ہے اور اسی سلسلے میں کل کراچی اور لاہور سمیت اس ملک کے مختلف شہروں اور علاقوں میں امریکا مردہ باد ریلیاں نکالی گئیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 16 مئی کو یوم مردہ باد امریکا کے نام سے منایا جاتا ہے اور اسی سلسلے میں کل کراچی اور لاہور سمیت اس ملک کے مختلف شہروں اور علاقوں میں امریکا مردہ باد ریلیاں نکالی گئیں۔ اسی سلسلے میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں یوم مردہ باد امریکا و اسرائیل مناتے ہوئے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ شرکا ریلیوں نے بینرز، کتبے اٹھا کر امریکا و اسرائیل کی اسلام دشمنی کے خلاف نعرے بازی کی اور امریکا کو دنیا بھر میں دہشتگردی اور بربریت کا سرغنہ قرار دیا جو اپنے بغل بچے اسرائیل کے ناجائز وجود کو تقویت دینے کی کوششیں تسلسل سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام 16 مئی یوم مردہ باد امریکا کی مناسبت سے نمائش چورنگی تا کراچی پریس کلب مردہ باد امریکا ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں طلباء و طالبات، نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اور بچوں نے شرکت کرکے امریکا اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل سے اظہار بیزاری کیا۔

یوم مردہ باد امریکا و اسرائیل کے موقع پرلاہور پریس کلب کے سامنے بھی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف مختلف محاذوں پر سرگرم ہیں اور مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے مسلمانوں کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

19سالہ ملالہ یوسف زئی اقوام متحدہ کی امن کی سفیر ...
رہبر انقلاب اسلامی: ٹرمپ کی سرنوشت امریکہ کے سابق ...
تکریت میں اجتماعی قبر دریافت، 89 لاشیں برآمد
پاكستان ؛ اسلامی خوشنويسی كی نمائش كا انعقاد
تیونس ميں اسلام پسند جماعتوں کي انتخابي برتري
اسپین میں "الشہداء" نامی مسجد کا افتتاح
چینی شیعہ زائرین کربلا کی پذیرائی کرنے میں مصروف
پاکستان کا مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ، تمام ...
جنرل جعفری؛ ایرانی بمبار ڈرون دیکھ کر بڑی ...
رہبر انقلاب اسلامی کی مرقد امام خمینی (رہ) اور ...

 
user comment