ترکی کی نیشنل ایکشن پارٹی نے وعدہ کیا ہے کہ ملک کے تعلیمی اداروں میں طالبات کے پردے پرعائد پابندیوں کو ختم کرنے کی کوششوں کی وہ حمایت کرے گی ۔
نیشنل ایکشن پارٹی کے سربراہ دولت باغچہ نے کہا کہ حجاب کا معاملہ بہت سے مسائل پیدا کررہا ہے اوراگراس سلسلے میں کوئی بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جاتا ہے تو ان کی پارٹی کے 70 ارکان پارلیمنٹ اس کی حمایت کریں گے ۔ ترکی کے قوانین کے مطابق خواتین یا لڑکیاں سرکاری اداروں اورتعلیمی مراکز میں حجاب کے ساتھ داخل نہیں ہوسکتیں جبکہ ترکی کی 98٪ فیصد آبادی مسلمانوں کی ہے ۔
source : http://www.abna.ir