بين الاقوامی گروپ: عوامی جمہوریہ چين عالم اسلام كےساتھ تعلقات كو فروغ ديكر چينی مسلمانوں كو درپيش مشكلات و مسائل كو حل كرنا چاہتا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق روزنامہ «Today’s Zaman» نے تحرير كيا ہے كہ محكمہ مذہبی امور تركی كے سربراہ مھمت گورمز اسلامی سربراہی كانفرنس كے اعلی سطحی وفد كے ساتھ چين كے دورے پر گئے ہوئے تھے۔ وفد میں ان كے ساتھ سعودی عرب، سوڈان، كويت، اردن، بوسنيا كے نمائندے بھی شريك تھے۔ چينی حكام كے ساتھ ملاقات كے دوران انہوں نے چينی مسلمانوں كے بارے میں اسلامی سربراہی كانفرنس كے خدشات و مطالبات پيش كیے۔ ملاقات میں چينی حكام نے كہا كہ وہ عالم اسلام كے ساتھ بہتر تعلقات كو فروغ ديكر چينی مسلمانوں كو درپيش مشكلات و مسائل كے حل كے لیے كوشاں ہیں۔
مہمت گورمز نے بتايا كہ یہ دورہ چين میں مسلمانوں كی زندگی كو قريب سے ديكھنے كے لیے انجام ديا گيا جس كے بہت ہی مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
source : http://www.iqna.ir