اردو
Sunday 28th of April 2024
0
نفر 0

عالمی اہل بیت (ع) کی اہم تبلیغی کاوش: موبائل سیٹ کے لئے "فی رحاب اہل البیت (ع)" کا سافٹ وئیر ریلیز

عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کی اہم تبلیغی سافٹ ویئر "فی رحاب اہل البیت (ع)" ریلیز ہوگیا ہی جو در حقیقت 46 جلدوں پر مشتمل کتاب "فی رحاب اہل البیت (ع)" کا مجموعہ ہی جو تچ اسکرین اور معمولی موبائل سیت میں قابل اجراء ہے۔

عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کا اہم تبلیغی سافٹ ویئر "فی رحاب اہل البیت (ع)" ریلیز ہوگیا ہے جو در حقیقت 46 جلدوں پر مشتمل کتاب "فی رحاب اہل البیت (ع)" کا مجموعہ ہے جو ٹچ اسکرین اور معمولی موبائل سیٹ میں قابل اجراء ہے۔ 

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے انفارمیشن ڈایریکٹوریٹ جنرل کے زیر اہتمام اور ثقافتی معاونت کے تعاون سے موبائل سیٹ کے لئے تیار کردہ سافٹ ویئر فی رحاب اہل البیت (ع) ریلیز کیا گیا ہے۔ 

یہ مجموعہ در حقیقت ایک دائرۃالمعارف یا انسائیکلوپیڈیا ہے جو حج کے مقدس ایام کی آمد پر عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کی پورٹل پر شائقین کی خدمت میں پیش کیا گیا ہے۔ 

یہ سافٹ وئیر جاوا فارمیٹ میں تیار کیا گیا ہے اور ٹچ اسکرین موبائل کے ساتھ ساتھ سادہ موبائل سیٹوں کے نئے اور پرانے ماڈلوں پر قابل اجراء ہے۔ اس سافٹ ویئر میں جستجو کی سہولت بھی ہے اور اس کے متون کو ایس ایم ایس کے ذریعے بھی ارسال کیا جاسکتا ہے۔ 

یہ سافٹ ویئر اس وقت " www.ahlulbaytportal.com"  پر دستیاب ہے۔ 

قابل ذکر ہے کہ عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی نے اپنی ذمہ داریوں اور مشن کے پیش نظر مکتب اہل بیت (ع) پر ہونے والے پرانے اور جدید دور کے اعتراضات کا جواب فراہم کرنے کی غرض سے 46 جلدوں پر مشتمل مجموعہ "فی رحاب اہل البیت (ع)" تألیف کیا ہے جو کتاب کی صورت میں بھی شائع کیا گیا ہے۔ 

یہ موسوعہ یا دائرۃالمعارف ثقافتی امور کی معاونت سے وابستہ محققین کے ایک حلقے نے عربی زبان میں تألیف کیا ہے جو کئی بار ایران اور لبنان میں شائع ہوا ہے اور مختلف ممالک کے مسلمانوں نے اس مجموعے کا زبردست خبر مقدم کیا ہے حتی کہ بعض عرب ممالک کے شیعہ علماء نے اس مجموعے کو "اپنی ضرورت کی واحد کاوش" کا عنوان دیا ہے۔ 

اس مجموعے کی ایک نہایت اہم اور مثبت خصوصیت یہ ہے کہ اس میں شیعہ مکتب کے خلاف اٹھائے جانے والے سوالات و اعتراضات کا جواب اہل سنت کی معتبر کتابوں سے اخذ کیا گیا ہے اور ان جوابات کے تمام ثبوت بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ 

عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی نے اس کتاب کا فارسی میں بھی ترجمہ کروایا ہے جو ابھی تک چھپائی اور اشاعت کے مرحلی تک نہیں پہنچ سکا ہے لیکن اس کو بھی E-Book کی صورت میں اہل البیت (ع) اسمبلی کی پورٹل پر موجود اور قابل استفادہ ہے۔


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&id=211496
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

رہبر انقلاب اسلامی نے کشتی کے عالمی مقابلوں میں ...
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بارے میں ...
بیروت میں دوسری بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کی ...
داعش، سلفیت اور اخوان المسلمین کی انتہا پسندی کا ...
شیخ نمر کی کتاب ’’عزت و وقار کی عرضداشت‘‘ ۱۱ ...
مارسيل میں جامع مسجد كی تعمير كی دوبارہ اجازت دے ...
حزب اللہ کا تعزیتی پیغام؛ لبنان میں تین روز عمومی ...
گينيا؛ مسلمانوں كی جانب سے خطے میں ترويج اسلام كے ...
افغانستان؛ صوبہ ارزگان میں طالبان کا پولیس ...
غزہ میں امام خمینی (رہ) امداد کمیٹی کی جانب سے ...

 
user comment