بين الاقوامی گروپ : كوپن ہيگن كی عدالت نے دائیں بازو كی شدت پسند تنظيم پيپلز پارٹی ڈنمارك كے ركن پارليمنٹ جاسپر لانگ بال كو اسلام كے خلاف بدزبانی كرنے پر پانچ ہزار كورون جرمانہ عائد كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ڈنمارك كی حزب اقتدار پارٹی كے حامی ركن پارليمنٹ اور پادری جاسپر لانگ بال كو كوپن ہيگن كی مقامی عدالت نے آئين كی خلاف ورزی كرنے پر پانچ ہزار كورون جرمانہ كيا ہے۔
فرانسيسی خبررساں ايجنسی اے ايف پی كی رپورٹ كے مطابق ركن پارليمنٹ كو جرمانہ كیے جانے كی وجہ آئين كی شق ۲۶۶ ہے جس میں كہا گيا ہے كہ نسل پرستی كا مظاہرہ كرنا يا نسل رنگ دين اور زبان كی وجہ سے كسی شہری كی توہين كرنا خلاف قانون ہے۔
ياد رہے كہ جاسپر لانگ بال نے مسلمانوں پر الزام لگايا تھا كہ وہ اپنے اہل خانہ كی طرف توجہ نہیں ديتے اور خواتين كے ساتھ ناروا سلوك روا ركھتے ہیں۔
source : http://www.iqna.ir/