بين الاقوامی گروپ: غير مسلموں كو اسلام سے متعارف كروانے كےلیے مانٹريال شہر كی مساجد كے دورازے اتوار پانچ دسمبر كو غير مسلموں كے لیے كھلے رہیں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مانٹريال شہر كی مسلمان تنظيم كے سربراہ سلام المنياوی نے اس اقدام كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ اس اقدام كا مقصد مسلمانوں اور غير مسلموں كے درميان حائل غلط فہميوں كی خيلج كو كم كرنا ہے۔
روزنامہ مانٹريال گزٹ كی رپورٹ كے مطابق وردون مسجد اور اسلامی سنٹر كے سربراہ احمد چیھان نے كہا ہے كہ مساجد ديكھنے كے لیے كسی دعوت نامے كی ضرورت نہیں ہے بلكہ ہر شخص مسجد آسكتا ہے۔ انہوں نے كہا كہ كينیڈا سميت بہت سے مغربی ممالك میں اسلامی تعليمات كے بارے میں غلط فہمياں پائی جاتی ہیں اور یہ پروگرام ان غلط فہميوں كو دور كرنے اور اسلام كی حقيقی تصوير پيش كرنے كا بہترين موقعہ ہے۔
احمد چیہان نے مزيد كہا كہ اسلام امن و سلامتی كا دين ہے اور قرآن مجيد میں جگہ جگہ امن و سلامتی كے بارے میں گفتگو كی گئی ہے۔
source : http://www.iqna.ir