اردو
Saturday 4th of May 2024
0
نفر 0

ایک مولوی صاحب کو توهین رسالت پر عمرقید اور جرمانے کی سزا!

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے توہین رسالت کے الزام میں امام مسجد اور ان کے بیٹے کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ مولوی صاحب پر وہابی رجحانات کا الزام بھی ہے۔

ابنا: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے توہین رسالت کے الزام میں امام مسجد اور ان کے بیٹے کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راؤ ایوب خان مارتھ نے یہ حکم مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے رہائشی امام مسجد محمد شفیع اور ان کے بیٹے اسلم کے خلاف درج مقدمہ پر فیصلہ سناتے ہوئے دیا۔

وکیل صفائی کے مطابق تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 سی  کے تحت توہین رسالت کے مرتکب کو سزائے موت یا عمر قید کے علاوہ جرمانہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کو جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید چھ ماہ قید بھگتنا پڑے گی۔

وکیل صفائی عارف گورمانی کے مطابق مدعی کا تعلق بریلوی مکتب فکر سے ہے جبکہ ملزمان کا تعلق دیوبندی مکتب فکر سے ہے۔

عدالت نے دونوں ملزموں کو مذہبی عقائد کی توہین کرنے کے الزام میں دس دس برس جبکہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت پانچ ، پانچ سال قید کی سزا بھی سنائی ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ ملزموں کو سنائی جانے والی سزاؤں پر عمل درآمد ایک ساتھ ہی شروع ہوگا۔

عدالت نے یہ بھی قرار دیا ہے کہ ملزمان نے اپنے خلاف مقدمہ کے دوران جو عرصہ جیل میں کاٹا ہے وہ ان کی سزا میں شامل ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں وہابیت کے بعض ہمفکر گروہوں سے منسلک لوگ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی شان میں گستاخی کرتے رہتے ہیں اور اس کے باوجود خود کو مسلمان سمجھتے ہیں۔


source : http://www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

شیعیان کشمیر، درپیش مسائل اور انکا حل زیر عنوان ...
حقیقی اسلام کا دفاع کرنا سب کا فرض ہے: یورپ کی ...
سعودی عرب کے توسط سے "نئے اسلام" کی ترویج؛ امریکہ ...
امان میں "فلسطين كے اسلامی مقدس مقامات كی حمايت" ...
مراجع تقلید کی انقلاب اسلامی کی کامیابی کی ...
مسجد الحرام میں ۱۰ لاكھ قرآنی نسخوں كی تقسيم
شیعہ و سنی اسلام کے دو اہم ستون ہیں: شیخ الازھر
کیلیفورنیا میں ایک کلیسا کی مسجد میں تبدیلی
مسلمانوں کوبھائی چارے اوراسلامی اخوت کاپیغام
واشنگٹن میں محنت کشوں کے ٹرمپ مخالف مظاہرے

 
user comment