اردو
Wednesday 24th of July 2024
0
نفر 0

سعودی عرب نے یمن کو خون کا حمام بنا دیا

سعودی لڑاکا طیاروں نے گزشتہ روز بدھ کو یمن کے شہر عمران میں واقع ایک سیمنٹ کے کارخانہ پر حملہ کر کے 59 عام شہریوں کو شہید اور زخمی کر دیا
سعودی عرب نے یمن کو خون کا حمام بنا دیا
سعودی لڑاکا طیاروں نے گزشتہ روز بدھ کو یمن کے شہر عمران میں واقع ایک سیمنٹ کے کارخانہ پر حملہ کر کے 59 عام شہریوں کو شہید اور زخمی کر دیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المسیرہ ٹی وی چینل نے فوری خبر دیتے ہوئے یمن کے شہر عمران پر سعودی عرب کے بہیمانہ حملوں کی رپورٹ دی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، سعودی لڑاکا طیاروں نے گزشتہ روز بدھ کو یمن کے شہر عمران میں واقع ایک سیمنٹ کے کارخانہ پر حملہ کر کے 59 عام شہریوں کو شہید اور زخمی کر دیا جبکہ زخمیوں کے حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
سیمنٹ کے کارخانے پر بمباری کی وجہ سے اطراف میں موجود گھروں کو بھی آگ لگ گئی جس کی وجہ سے کئی افراد آگ میں جل کر راکھ ہو گئے۔
سعودی جنگی طیاروں نے بچوں پر بھی ذرہ برابر رحم نہ کرتے ہوئے جبل الشرق کے علاقے وادی حباب میں سات بچوں کو شہید اور زخمی کر دیا ہے۔
المسیرہ ٹی وی نے مزید کہا ہے کہ یمن کے عوام کسی بھی صورت میں سعودی حکومت کے آگے تسلیم ہونے کی ذلت گوارا نہیں کریں گے اور اپنے خون کے آخر قطرے تک استقامت اور پائیداری کا ثبوت دیں گے۔
انصار اللہ کی خبری ویب سائٹ نے بھی خبر دیتے ہوئے کہا کہ آل سعود نے شہر نہم کے علاقے السد میں بھی ایک گھر پر حملہ کر کے پانچ بچوں اور دو خواتین سمیت نو افراد کو شہید کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ یمن کے وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ تاحال سعودی جارحیت میں سات ہزار سے زیادہ یمن کے عام شہری شہید اور 16 ہزار پانچ سو زخمی ہوئے ہیں۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سعودی عرب نے یمن کو خون کا حمام بنا دیا
کویت میں مراجع تقلید کے نمائندے کی رحلت پر رہبر ...
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا یوم شہادت
نجف اشرف میں فقہ قرائت قرآن کریم کے تخصصی کورس کا ...
امریکی قومی سیکورٹی ایجنسی کی ویب سائٹ کئی ...
پاکستان میں شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے کا ...
جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...

 
user comment