اردو
Saturday 4th of May 2024
0
نفر 0

قرآن مجيد كے پانچ سو سالہ قديم قلمی نسخے كی انٹر نیٹ پر نمائش

بين الاقوامی گروپ: مانچسٹر يونيورسٹی كے ترجمان نے خبردی ہے كہ پانچ سو سال قبل تحرير كیے جانے والے قرآن پاك كو نمائش كے لیے انٹر نیٹ پرپيش كيا جائے گا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مانچسٹر يونيورسٹی كے ترجمان نے خبر دی ہے كہ يونيورسٹی سے وابستہ جان ريلانڈز لائبريری میں محفوظ قرآن مجيد كا وہ قلمی نسخہ انٹر نیٹ پر نمائش كے لیے پيش كيا جائے گا جو تقريبا پانچ سو سال قبل تحرير كيا گيا تھا۔ ترجمان نے بتاياكہ قراان مجيد كے صفحات كی حالت انتہائی نازك ہے اس لیے اسے عوامی نمائش میں پيش نہیں كيا جاسكتا۔

مراكش كے اخبار العلم كی رپورٹ كے مطابق جان ريلانڈز لائبريری میں محفوظ قرآن مجيد ۶۶ سينٹی میٹر چوڑا اور تقريبا ۸۸ سينٹی میٹر لمبا ہے اور اس میں ۴۷۰ صفحات موجود ہیں۔ يونيورسٹی كے ماہرين كی ٹيم قرآن مجيد كے صفحات كی ڈيجیٹل فوٹوگرافی كركے انٹر نیٹ پر نمائش كے لیے پيش كرے گی۔

ماہرين كا كہنا ہے كہ یہ قرآن مجيد مصر پر حاكم خاندان غلاماں كے آخری بادشاہ كی يادگار ہے۔


source : http://www.iqna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

شیعیان کشمیر، درپیش مسائل اور انکا حل زیر عنوان ...
حقیقی اسلام کا دفاع کرنا سب کا فرض ہے: یورپ کی ...
سعودی عرب کے توسط سے "نئے اسلام" کی ترویج؛ امریکہ ...
امان میں "فلسطين كے اسلامی مقدس مقامات كی حمايت" ...
مراجع تقلید کی انقلاب اسلامی کی کامیابی کی ...
مسجد الحرام میں ۱۰ لاكھ قرآنی نسخوں كی تقسيم
شیعہ و سنی اسلام کے دو اہم ستون ہیں: شیخ الازھر
کیلیفورنیا میں ایک کلیسا کی مسجد میں تبدیلی
مسلمانوں کوبھائی چارے اوراسلامی اخوت کاپیغام
واشنگٹن میں محنت کشوں کے ٹرمپ مخالف مظاہرے

 
user comment