مصر کی الازہر یونیورسٹی کے سربراہ ’’ شیخ احمد الطیب ‘‘نے مسلمانوں کے اتحاد پر زور دیتےہوئے کہا ہےکہ شیعہ اورسنی دین مبین اسلام کے دواہم ستون ہیں ۔
انہوں نے مسلمانوں کو باہمی اتحاد کی تاکید کرتےہوئےکہاہےکہ دین مبین اسلام کے پیروکار شیعہ و سنی ایک کشتی پر سوار ہوکر اس الیٰ دین کو دوام بخش سکتے ہیں ۔
انہوں نے ذرائع ابلاغ کے ان پر وپگنڈوں جن میں وہ دین اسلام کی شبیہ بگاڑنے کی خاطر امت مسلمہ کے مختلف فرقوں کے درمیاں تنازعات اور فسادات کو ہوا دیتے ہیں کی مذ مت کر تے ہوئے کہا ہے کہ دشمنان اسلام اپنی نا پاک سا زشوں کے ذریعےامت مسلمہ کو تقسیم کرنے اور انکے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرنے کے درپے ہیں ۔
موصوف سربراہ نے زوردیکر کہاہےکہ عصرحاضر امت مسلمہ کے یکجا ہونے کا وقت ہے اور مسلمانوں کو دشمنوں کی سازشوں کو سمجھ کر فتنوں اور تنازعات سے باز رہنا چاہئے ۔
شیخ احمد الطیب نے مزید امت مسلمہ کے نوجوانوں کو تاکید کی ہے کہ وہ ان اقدام سے گریز کریں جو امت مسلمہ کے تفرقہ، انتشار اور تقسیم کا باعث بنیں
source : abna