اردو
Sunday 28th of April 2024
0
نفر 0

کیلیفورنیا میں ایک کلیسا کی مسجد میں تبدیلی

بین الاقوامی: کیلیفورنیا میں مسلمانوں کی کوششوں سے کلیسا کی ایک عمارت کومسجد میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے"patheos " سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کیلیفورنیا کے اسلامی معاشرے نے فیصلہ کیا ہے کہ سنٹ جان مارون کلیسا کومسجد میں تبدیل کردیا جائے۔یادرہے کہ یہ کلیسا ،سنٹ کیتھولک مارونیٹ کی پیروی کرتا ہے کہ جو۱۹۹۵ ءکوتاسیس کیاگیا تھا۔

جب اس کلیسامیں آنے والوں کی تعدادمیں اضافہ ہوا توسنٹ مارون نے ۲۰۰۵ء کو اس کلیسا کو وسعت دینے کافیصلہ کیا تھا۔انہوں نے ۲۰۰۸ء کو اس عمارت کووسعت دینے کا اقدام کیا تھا لیکن کرسمس سے چند دن پہلے آگ لگنے کی وجہ سے اس عمارت کا کچھ حصہ تباہ ہوگیا تھا اوراس وقت سے اس عمارت کی توسیع کا کام رک گیا تھا اوراس کے بعدکیلیفورنیا کے اسلامی معاشرے نے اس زمین کوخرید لیاتھا۔

اب مسلمانوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کیتھولک کلیسا کومسجد میں تبدیل کردیں تاکہ اس علاقے کے مسلمانوں کی عبادت کے لیے ایک مناسب مقام تعمیرکیا جاسکے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ عمارت کیلیفورنیا کے اسلامی انسٹی ٹیوٹ سے ایک میل کے فاصلے پرواقع ہے۔


source : http://shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حزب اللہ کا تعزیتی پیغام؛ لبنان میں تین روز عمومی ...
گينيا؛ مسلمانوں كی جانب سے خطے میں ترويج اسلام كے ...
افغانستان؛ صوبہ ارزگان میں طالبان کا پولیس ...
غزہ میں امام خمینی (رہ) امداد کمیٹی کی جانب سے ...
خطرہ حرم اور حجاب سے ہے
حقیقی عشق کے مناظر، کربلا کے راستے میں
کُرد مسلمان پیشمرگہ کے شہدا کو رہبر انقلاب ...
یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...

 
user comment